کرک،پولیس و پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم،پولیس کی فائرنگ،کارکنوں کاپتھراؤ

16کجسکجدکجد.png

کرک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے، اس دوران عمران خان کے پرسنل سکو رٹی گارڈ جماثاران کمپت بنی گالا کے انچارج عارف خان کے بھائی مبینہ طور پر پولیس کی گولی لگنے سے زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی جلسے کا انعقادکیا گیا جس میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تاہم پولیس نے جلسہ پر دھاوا بول دیا اور شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی، پولیس کی کارروائی پر پی ٹی آئی کے کارکنان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے، تصادم کے دوران2 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1754181124794810860
واقعہ کی ویڈیو ز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ اس حوالے سے ردعمل آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، پی ٹی آئی اسلام آباد کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کردہ ویڈیو میں پولیس کی جانب سے سیدھی فائرنگ دیکھی جاسکتی ہے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اِنتخابات سے پہلے ہر قسم کی اِنتخابی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے ریاستی مشینری کا بےشرمی سے استعمال جاری ہے،الیکشن کمیشن خاموشی شرمناک ہے۔

https://twitter.com/x/status/1754155077366104504
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرک میں نہتی عوام پر سیدھی گولیاں چلائیں گئیں، اس سب کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، کسی بھی ردعمل اور حادثے کا ذمہ دار بھی الیکشن کمیشن ہی ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1754147770414272658
پی ٹی آئی رہنما اظہر مشہوانی نے کہا کہ کرک میں آج ایک جلسہ سیاسی پروٹول کے تحت کروایا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے جلسے پر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، الیکشن تو تحریک انصاف نے ہی جیتنا ہے لیکن معاشرے میں یہ نفرتیں بونے والے کون ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1754125594709700904
پی ٹی ائی کے رہنما شاہد خٹک نے کرک جلسے کی تصاویری جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے کہا کہکرک کی عوام نے عمران کے خق میں اپنا فیصلہ سنا دیا!

انہوں نے مزید کہا کہ سارا دن ظلم، جبر، فسطائیت، شدید شیلنگ، اور فائرنگ کی باوجود ورکرز کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں کرک کے غیرت مند پحتونوں نے شرکت کرکے ثابت کیا کہ کرک عمران خان کا تھا، ہے، اور رہے گا۔

https://twitter.com/x/status/1754132439046426766
فیصل خان نے کرک میں ہونے والے مولانا فضل الرحمان کے نلسے میں پولیس کی شرکت اور پی ٹی آئی کے جلسے پر پولیس کے کریک ڈاؤن کی ویڈیوز شیئر کیں۔

https://twitter.com/x/status/1754121911783616513
پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید خان نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سارا دن پولیس عوام کو روکتی رہی اور فائرنگ کرتی رہی، کوئی ردعمل آتا تو کہا جاتا کہ یہ باغی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1754156207378477304
ارسلان بلوچ نے کہا کہ پولیس کی سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں ردعمل آئے گا تو کون ذمہ دار ہوگا؟

https://twitter.com/x/status/1754127543089725491
عمران لالیکا نے کہا کہ کرک میں پولیس کی فائرنگ سے عمران خان کے پرسنل سیکورٹی گارڈ جماثاران کیمپ بنی گالا کے انچارج عارف خان کے بھائی شدید زخمی۔ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1754131373378486354
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Napaak fouj want blood of Pakistanis to postpone elections. Napaak fouj latkaoo mulk bachaoo.