کم مینڈیٹ والی فارم 47 کی حکومت چلتی رہی تو حالات خراب ہوں گے، عارف علوی

avl1i1i1i.jpg


سابق صدر مملکت و پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نےکہا ہے کہ فارم 47 والی اس حکومت کے پاس مینڈیٹ کم ہے، اگر یہ حکومت چلتی رہی تو حالات خراب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں صحت اور موڈ دونوں اچھا ہے، مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے اور بات چیت کیلئے اپنی کوشش کرتے رہیں گے اور رابطے کیلئے پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے، ہم ناکام تب ہوں گی جب ناکامی مان لیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں فارم 47 والی حکومت ہے، اس فارم 47 والی حکومت کے پاس مینڈیٹ بھی کم ہے، اگر یہ حکومت چلتی رہی تو حالات خراب ہوں گے۔

سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹا کر فالس حکومت بنائی گئی،، پاکستان میں فارم 47 کی حکومت بنائی گئی،،پولیس کے منہ کو جو خون لگا دیا گیا ہے مستقبل میں اگر کوئی درست حکومت آتی ہے تو انہیں لگام دینا مشکل ہوگا،، حالات تباہی کیجانب جا رہے ہیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1789619374267023867
عارف علوی نے مزید کہا کہ فوج اپنی ہے اور ہم نے ہمیشہ اپنی فوج کا دفاع کیا ہے، سوشل میڈیا سے افواہیں پھیلتی ہیں مگر دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں سوشل میڈیا کو بند کردیا گیا ہے، میڈیا اب آزاد ہوگیا ہے لوگوں کو پتا چل رہا ہے کہ دنیا میں اس وقت کیا ہورہا ہے۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، اس دورے سے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا، پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
 
Last edited: