گندم درآمد سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی ڈھائی ہفتوں بعد بھی رپورٹ پیش نہ کر سکی

14wheatshehbabsbcommittee.png

13 لاکھ ٹن درآمد گندم میں سے کیڑے نکلنے کا معاملہ بھی اب تک اپنے انجام کو نہیں پہنچا: ذرائع

حکومت کی طرف سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اب تک گندم درآمد سکینڈل کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ اڑھائی ہفتے گزر جانے کے باوجود اب تک پیش نہیں کی جا سکی۔

تحقیقات کمیٹی سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی جس نے رپورٹ پیش کرنی تھی تاہم تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر کو ہٹانے کے بعد اب تک نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ گندم درآمد کرنے کے سکینڈل کیلئے سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی اب تک اپنا کام مکمل نہیں کیا حالانکہ اس نے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ گندم کی خرداری کے علاوہ 13 لاکھ ٹن درآمد کی گئی گندم میں سے کیڑے نکلنے کا معاملہ بھی اب تک اپنے انجام کو نہیں پہنچا۔ حکومت کی طرف سے طے کردہ نرخ سے بہت کم قیمت پر گندم کی فروخت اب تک جاری ہے اور صوبہ پنجاب میں گندم کی بوری کی قیمت 6 ہزار روپے کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2024ء کے بعد بھی ملک میں گندم کی درآمد جاری رکھنے کی وجہ سے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے حکم دیا تھا کہ گندم کی درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ایک ہفتے کے اندر کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے تاہم بعد میں تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
کیونکہ اسکا کھرا کسی زانی شرابی حرامئ کرپٹ ڈاکو چور حر ام خور غدار جرنیل تک جاتا ہے اس لئے
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Abhay O MC;don, kyun awan ja time aur paisa barbad ker rahe ho, sub ko pata hai in BC ganjay ko kuch nahi honay waala