یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم نےٹی20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی

ugandhh11i1h1.jpg

یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم نےٹی20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی

افریقی ملک یوگنڈا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفائر افریقہ کے گروپ میچ میں یوگنڈا نے روانڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دی اور ورلڈ کپ کیلئےکوالیفائی کیا۔

روانڈاکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تاہم کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکا اور محض 65 کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، روانڈا کی جانب سے ایرک ڈوسنگیزیمانا19 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔

یوگنڈا کی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی9ویں اوور میں مقررہ ہدف حاصل کرکے فتح اپنے نام کرکے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا، یوگنڈا کے ورلڈ کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد ورلڈکپ سے زمبابوے کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، زمبابوے کو ورلڈ کپ میں جانے کیلئےیوگنڈا کی شکست درکار تھی۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
ugandhh11i1h1.jpg


Yaar wicket keeper ko koi underwear hi khareed de, trouser poori andar vard gai hai! 😂 😂 😂

On a serious note congrats to Uganda, great to see a new team play in the world cup