غیر سیاسی

پاکستان ایئر لائنز کے عملے نے دیانت داری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کو کھوئے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے امریکی ڈالرز لوٹادیئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملے نے ایک مسافر کو 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز واپس کردیئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے369 میں اسلام آباد سے کراچی جانے والے مسافر جلد بازی میں غیر ملکی کرنسی، قیمتی سامان سے بھرا بیگ ایئرپورٹ پر بھول گیا، بیگ میں دیگر سامان کے ساتھ مسافر...
کندہ کوٹ کی مقامی عدالت نے مثال قائم کردی، ایسی سزائیں دیں جس سے جزا ملے گی، کندھ کوٹ میں بجلی کی تاریں گرنے سے تین بھینسیں مرنے کے کیس میں کی سماعت ہوئی، عدالت نے بجلی اہلکاروں کو ایسی سزائیں دیں جسے وہ کبھی نہیں بھولیں گے بلکہ جاری رکھیں گے۔ جی ہاں مقامی عدالت نے سرکاری اہلکاروں کو 2 سال تک نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ 2 مساجد کی صفائی ، ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے بجلی کی تاریں گرنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ...
اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے ساتھ آئن لائن دھوکا، سائبر فراڈ کرنے اور ان کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے والے آئی ٹی ماہر کو پکڑ لیا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ کے ہیک ہونے والے یوٹیوب چینل کو بحال کرنے والے آئی ٹی ماہر حماد سمیع کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ ملزم حماد سمیع نے گزشتہ سال ستمبر میں اداکارہ کے ہیک ہونے والے یوٹیوب چینل کو بحال کیااور اسی دوران چینل سے ہونے والی آمدنی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی، جب نادیہ...
حکومت پاکستان اور اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) نے نگہت داد کی ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) کے ساتھ ان کے میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کو منسوخ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگہت داد کی فاؤنڈیشن ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) کے خلاف غیر ملکی فنڈز میں کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے حکومت پاکستان نے ان کی این جی او کے ساتھ اس کے ایم او یو منسوخ کر دیا ہے۔ نگہت داد کی این جی او کے خلاف کرپشن کیس سامنے آیا تھا جس میں اس پر لاکھوں ڈالر غبن کرنے کا الزام تھا، وکیل اور کارکن پر...
صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی کی جا رہی ہے اس بھرتی کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب تحریری امتحان کا رزلٹ آیا۔ تحریری امتحان میں پاس ہونے والوں کی شرح 0.78 فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 14 ہزار 300 اساتذہ کو بھرتی کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں تو ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے درخواستیں دیں۔ تحریری امتحان کا نتیجہ آیا تو پتا چلا کہ صرف 1250 امیدوار ہی پاس ہو سکے ہیں۔ اس طرح کامیاب امیدواروں کی شرح ایک فیصد سے بھی کم دیکھی گئی۔ جب کہ...
متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی شادی کے چرچے خوب ہوئے، ان کے شوہر کے حوالے سے بھی بڑے تبصرے چلے،بالاخر حریم شاہ نے خود ہی شوہر کی تفصیلات بتادیں، حریم شاہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے۔ پہلے حریم شاہ نے کہا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اب کہہ رہی ہیں کہ بلال شاہ کی ان سے پہلی شادی ہے۔ حریم شاہ نے مزید بتایا کہ اُن کے شوہر بلال شاہ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے،جن کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے قریبی تعلقات ہیں۔...
عیسائیت مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک کیتھولک پوپ نے اسلام قبول کر لیا، انہوں نے بتایا کہ وہ مولانا جلال الدین رومیؒ کے کلام سے متاثر ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلمان ہونے والے سابق پوپ نے 10 سال تک چرچ میں پوپ کے فرائض انجام دیئے تھے۔ ترک میڈیا کے مطابق ڈاکٹر فینٹر1955 میں امریکی شمالی ریاست کیرولائنا میں پیدا ہوئے اور کیتھولک کلیسا سے تعلیم حاصل کر کے پوپ بن گئے۔ انہوں نے اکیڈمک تعلیم مکمل کی اور کئی یونیورسٹیز میں مذہبی تعلیم دیتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فینٹر اتنا پڑھنے کے باوجود بھی محسوس...
پاکستانی عوام کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، اب عوام الیکٹرک اسکوٹر سے بھی مستفید ہوسکیں گے، جولٹا کمپنی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے،جے ای الیکٹرک اسکوٹر میں 1500 واٹ موٹر اور 20 ایمپیئر آر ڈرائی بیٹری موجود ہے،مکمل چارجنگ کے ساتھ یہ اسکوٹر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسکوٹر کی رفتار 55 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ چارج کرنے پر 1.8 یونٹس بجلی خرچ ہوگی،جے ای اسکوٹی ماحول دوست، ایندھن فری، اسموک فری، بے آواز اور آلودگی سے محفوظ ہے،اس جدید اسکوٹر...
مشہور گلوکار عدنان سمیع خان نے والد کو غدار کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو پیار بھرا جواب دے کر لاجواب کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارت منتقل ہونے والے نامور گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرانس کی ایک خوبصورت لوکیشن پر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیئے۔ اسی تصویر کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے نفرت آمیز کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ" آپ اپنے غدار باپ سے ملنے بھارت کب جارہے ہیں؟"...
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ظاہر جعفر اور دیگر 6 ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے حکم پر تمام ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ عدالت نے ملزموں پر فرد جرم لگانے کیلئے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والی سماعت پر ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی...
بھارتی ٹویٹر صارفین نے اپنے ہی مشہور فلمی ہیرو شاہ رخ خان کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلادیا ہے جس کے پیچھے ان کی ماضی میں عمران خان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بنی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان کی 2008 میں عمران خان کے ساتھ ایک تقریب میں لی گئی ایک تصویر ٹویٹر پر وائرل ہورہی ہے جس کے ساتھ ہی بھارتی صارفین کی جانب سے چلایاگیا بائیکاٹ شاہ رخ خان کا ہیش ٹیگ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ بھارتی صارفین کے غصے کی وجہ یہ تصویر ہی نہیں کنگ خان کی نئی آنے والی فلم کا نام ہے جسے بھارتی...
لاہور کے علاقے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی قتل کا کیس حل کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے طلحہ کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قاتل کی عمر 15 سال اور نام رضا ہے۔ ملزم رضا نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ چاہتا تھا کہ اس کی کزن کی شادی طلحہ سے نہ ہو جائے اس خدشے کے پیش نظر طلحہ کو قتل کر دیا۔ مقتول طلحہ کے والدین اپنے نوجوان بیٹے کے قتل کے باعث شدت غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا اور ملزم کو کچھ ہی...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر دونوں عمر میں مجھ سے بڑی ہیں لہذا ان کے ساتھ ہیرو نہیں آسکتا۔ منیب بٹ سے میزبان نے سوال کیا کہ وہ کس ہیروئن کے ساتھ کسی فلم میں رومانوی کردار ادا کرنا چاہیں گے؟ جواب میں منیب بٹ نے کہا مجھے اداکارہ یمنیٰ زیدی بہت پسند ہے۔ میزبان نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی نہیں فلم کی بات ہورہی ہے آپ فلم میں کس کے ساتھ ہیرو آنا چاہیں گے۔...
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کے کنڈکٹ کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر چیف الیکشن کمشنر کے کنڈکٹ اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سمیت 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا، اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے اجلاس میں ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے...
رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پوسٹ میں ڈرامہ خدا اور محبت سیزن 3 کے ایک سین کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہمارے ڈراموں میں میاں بیوی کی بات چیت کو نارمل انداز میں بھی دکھایا جا سکتا تھا مگر سمجھ نہیں آتا کہ ڈرامہ رائٹر تشدد کے راستے کا ہی کیوں انتخاب کرتے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ صرف ٹوپی کے گرنے پر ہی خواتین پر تشدد اور جسمانی استحصال کیوں دکھایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ان ڈراموں میں جو کچھ دکھایا جائے گا ہمارے لوگ سب سے زیادہ اسی چیز کو اپنائیں گے تو ہم...
مردان انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق کلاس 12 کی طالبہ قندیل نے 1100 میں سے 1100 نمبرز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔دوسری پوزیشن فرحان نسیم نے حاصل کی جنہوں نے 1100 میں سے 1098 نمبرز حاصل کئے ۔ شرجیل احمد اور بلال حیدر بھی 1098 نمبرز لیکر دوسرے نمبر پر رہے مردان بورڈ کا میٹرک کا نتئجہ 97.82 فیصد جبکہ انٹرمیڈیٹ کا 96.48 فیصد رہا۔مردان انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 میں 44415 میں سے 42851 طلباء پاس قرار پائے سوشل میڈیا صارفین نے ان...
رواں سال 28 جون کو شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر شادی سے متعلق ایسا متضاد بیان دیا ہے جو کہ ان کے ماضی کے بیانات کی نفی کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پرشادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ حریم شاہ 3 ماہ قبل یہ دعویٰ کر چکی ہیں کہ انہوں نے شادی کر لی ہے اور ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں اور سندھ کے صوبائی وزیر بھی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی سے ذمہ داری عائد ہونے کے ساتھ ساتھ بوجھ بھی پڑتا ہے۔ ایک ماں کے بچے...
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں چند سوالوں کے ایسے جوابات دیئے کہ دیکھنے والے مسکرانے پر مجبور ہو گئے۔ ان سے مخالف سیاسی رہنماؤں سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ بطور ڈاکٹر اگر ان کے پاس یہ شخصیات آئیں تو وہ ان کو کیا دوا تجویز کریں گی؟ بلاول بھٹو سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں ریئلٹی چیک کی دوا دیں گی جب کہ نواز شریف کو حالات کے مطابق اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے گی۔ قمر زمان کائرہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں وٹامنز کی ضرورت ہے۔ جب ان سے مولانا فضل...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اور تامل فلموں میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار جوزف وجے نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ دائر کردیا۔ مقامی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں وجے نے استدعا کی کہ ان کا نام لےکر ان افراد کو عوامی اجتماعات یا کسی بھی طرح کی ملاقاتیں کرنے سے روکا جائے۔ تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ وجے کے والد ایس اے چندرا شیکھر کی جانب سے اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے بیٹے کی سیاست میں انٹری سے متعلق دعویٰ کیا تھا۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ چندرا شیکھر نے...
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی بسوں کی پہلی کھیپ چین سے کراچی پورٹ پہنچ گئی، تکنیکی اعتبار سے یہ بسیں ملک کے دیگر شہروں میں چلنے والی میٹروز کے مقابلے میں زیادہ جدید اور پائیدار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائے جانے کا منصوبہ ہے، یہ بسیں مکمل ائیرکنڈیشنڈ ہیں، 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں، کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے جبکہ رش کی صورت میں 190 افراد کے سمانے کی گنجائش ہے، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں...