کاروبار

وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز ملازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی۔ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،میڈیکل الاؤنس بھی ختم کیا جارہا ہے، کسٹمز ملازمین کو کامن پول فنڈ سے مراعات دی جا رہی تھیں۔ ایف بی آر نے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 12فیصد تک اضافہ متوقع ہے ‘گریڈایک تا 15کے...
ملک اس وقت معاشی طور پر شدید مشکلات سے دوچار ہے جسے بحرانوں سے نکالنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے ملک کے تجاری خسارہ کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق ملکی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 9 اعشاریہ 10 فیصد بڑھی ہیں اور درآمد میں 4 اعشاریہ 09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارے کی طرف سے یہ اعدادوشمار جولائی 2023ء سے اپریل 2024ء کی مدت تک کے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 19 اعشاریہ 51 ارب ڈالر ریکارڈا ہوا جو پچھلے...
مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے مالی مسائل بڑھتے جارہے ہیں, کیونکہ موجودہ مالی سال کے پہلے نوماہ میں نقد آمدن کی رسیدیں قرض کی ادائیگی کے اخراجات کے صرف ایک کھاتے کےلیے بھی پوری نہیں ہوپارہیں,دوسری بات وہ شماریاتی تضادات ہیں جو بہت اوپر چلے گئے ہیں اور9 ماہ میں اب 2 کھرب 6 ارب روپے کا تناقص ہے جسے حکومت اپنے مالیاتی کھاتوں میں طے کرنے میں ناکام رہی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کیے گئے مارچ اور جولائی کے عرصے کے دوران وزارت خزانہ کے مالی آپریشنز کے مطابق وفاقی...
چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے,وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت چینی منصوبوں پر کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا چینی توانائی پلانٹس کو واجب الادا رقم بڑھ کر 529 ارب روپے ہو گئی ہے، چینی سپلائیرز کو پاور خریداری کی ادائیگیاں ان کی رسیدوں کے مطابق نہیں، اس کی وجہ گردشی قرضوں پر قابو پانے اور انرجی فریم معاہدے پر عمل درآمد میں ناکامی ہے۔ وزارت منصوبہ کے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سی پیک کے آئی پی پیز کے دیرینہ مسائل پر غور کیا گیا،...
مرکزی بینک نے رواں مالی سال کے دوران اب تک مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر سے زائد کی خریداری کی جو ملکی سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر کا نصف اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بیل آؤٹ پیکیج کے حجم سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ مرکزی بینک کی مداخلت نے جہاں بھاری قرضوں کی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر کو 8 ارب ڈالر پر مستحکم رکھا وہیں اس نے روپے کی قدر کو ڈالر کے مقابلے میں 278 روپے پر بھی کم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان مداخلتوں کی عدم موجودگی میں ڈالر کے مقابلے میں قدر 250...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے مارچ کے مہینے کے اعدادوشمار شیئر کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مارچ کے مہینے میں ہونی والی سرگرمیوں کے اعدادوشمار شیئر کردیئے گئے ہیں جن کے مطابق مارچ 2024 میں 11 ہزار 91 نئےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئےجس کے بعدروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی کل تعداد 6لاکھ 79 ہزار 792 ہوگئی ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی اسکیم ستمبر 2020 میں شروع کی گئی ،اسکیم کو شروع ہوئے 44 مہینے گزرچکے ہیں اور ان 44 مہینوں میں اوسط...
رواں مالی سال 2023-24کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کو 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا,وزارتِ اقتصادی امور نے پاکستان کوملنے والے قرض کے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق رواں مالی سال 2023-24کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کو 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ملنے والے 7.8 ارب ڈالر قرض کے مقابلے میں2 ارب ڈالر کم ہے۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان نے 17.4 ارب ڈالر قرض لینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، آئی ایم ایف سے ملنے والے 1.9ارب ڈالر اور متحدہ...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ،بلوم برگ حکام سے گفتگو اور امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سمیت امریکی حکام سے واشنگٹن میں ملاقاتوں کے دوران کہا زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور ترسیلات میں اضافہ ہورہا ہے. وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام کے درمیان راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی،اس دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال دو ہزار تئیس، چوبیس کے دوران خطے کے مقابلے میں پاکستان میں مہنگائی سب سے زیادہ اور معاشی شرح نمو سب سے کم رہنےکی پیش گوئی کردی ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو ایک اعشاریہ نو فیصد اور اوسط مہنگائی پچیس فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے پاکستان میں مہنگائی زیادہ اور معاشی شرح نمو کم رہے گی، بھارت میں مہنگائی 4.6 فیصد،بنگلہ دیش 8.4،بھوٹان 4.5، مالدیپ 3.2،نیپال 6.5 اورسری لنکا میں 7.5 فیصد...
ملک بھر میں مہنگائی سے پریشان عوام کو وزیراعظم شہبازشریف نے ایک اور بری خبر سنا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام حاصل کرنے کے لیے شرائط انتہائی مشکل ہوں گی۔ آئی ایم ایف سے رواں مہینے میں اگلی قسط موصول ہو جائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کے لیے میٹنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے لیے شرائط انتہائی مشکل ہوں گی تاہم ملکی...
گیس اور بجلی کی قیمتوں سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر، عالمی بینک نے گیس و بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ میں پنشن اصلاحات پر مرکزی وصوبائی پبلک سیکٹر میں ملازمین کی پنشن کے باعث پیدا ہونے والا مالیتی بوجھ کم کرنے کے لیے فوری طور پر نئی اصلاحات کو متعارف کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ منصوبہ تیار کر کے اسے نافذ کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ رپورٹ کے مطابق عالمی...
رواں مالی سال نجی شعبے کی جانب سے بینکوں سےقرض حاصل کرنے میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران بینکوں سے نجی شعبے کو قرض کی فراہمی میں کمی دیکھی گئی ہے، اس عرصے میں نجی شعبے نے بینکوں سے صرف ساڑھے 40 ارب روپے کا قرض حاصل کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں نجی شعبے نے بینکوں سے 225 ارب روپے سے زائد کا قرض حاصل کیا تھا جس پر گزشتہ سال بینکوں نے قرض پر ریکارڈ منافع حاصل کیا تھا۔ ذرائع کے...
چائنا میں چارجنگ سٹیشنز کی تعداد میں بھی وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے: رپورٹ چین کی سمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی شیائومی کی طرف سے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرواتے ہوئے جلد مزید گاڑیاں بنانے کے آرڈر لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو شیائومی لی جون نے کہا ہے کہ شیائومی کی کار "سپیڈ الٹرا (ایس یو7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر رکھی گئی ہے۔ ایس یو 7 گاڑی کا سسٹم فون اور لیپ ٹاپ سے منسلک کرنے اور اس میں نصب کی گئی دیگر ڈیوائسز سے صارفین کی اس گاڑی میں دلچسپی لینے کے رحجان میں اضافہ ہو...
پی آئی اے کی نجکاری کا فارمولا طے کرلیا گیا، 49 فیصد شیئرز حکومت کی ملکیت میں رہیں گے حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کی نجکاری کا فارمولا طے کرلیا ہے جس کے تحت ایئر لائنز کے 51 فیصد فروخت کیے جائیں گے جبکہ 49 فیصد شیئرز حکومت کی ہی ملکیت رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے حاصل ہونے والی رقم بحالی کیلئے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی۔ پی آئی اے کو خریدنے والے پارٹی کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرنی ہوگی، پی آئی اے کے منافع بخش ادارہ بننےپر ملنے والے ڈیوڈنڈ سے...
یوفون نے مشہور ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کے بعد ایزی پیسہ ایپلی کیشن بھی خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوفون پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان کی سب سے پہلی موبائل بینکنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ایزی پیسہ کو خریدنے کیلئے نان بائنڈنگ آفر دیدی ہے۔ یوفون ذرائع نے اس آفرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوفون نے ٹیلی نار کو خریدنے کےبعد اب ایزی پیسہ فنانشل سروسز ایپلی کیشن کو خریدنے کیلئے بھی دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایزی پیسہ ایپلی کیشن...
عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبات کا سلسلہ جاری ہے, اس بار آئی ایم ایف نے حکومت سے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کردیا,ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیرانتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کے تمام شعبوں پر مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سگریٹ، چینی،کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنےکیلئے مؤثراقدامات نہیں کیے گئے، ایف بی آر 2 سال میں شعبہ کھاد کے علاوہ کہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا...
عوام کو ریلیف ملے نہ ملے حکومت ٹیکس برابر لگائے گی, آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لئے حکومت نے چھ بڑے شہروں کا چناو کرلیا, حکومت نے پاکستان کے 6 بڑے شہروں میں کاروبار کرنے والے ریٹیلرز اور ہول سیلرز کیلیے لازمی رجسٹریشن سکیم کا منصوبہ پیش کردیا۔ایف بی آر نے اسکیم کے یکم اپریل سے نفاذ کیلیے قانونی ضابطہ کار بھی جاری کردیا ہے، ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز کوسکیم سے متعلق تجاویز اور تحفظات کا اظہار کرنے کیلیے سات یوم کا وقت دیدیا۔ ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکیم کا دائرہ کار...
یورپی ممالک میں پاکستانی اشیا کی مانگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے,یہ ہی وجہ ہے کہ جی سی پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال میں کم ہونا شروع ہو گئی جبکہ اس اسٹیٹس کی بدولت بیشتر پاکستانی مصنوعات کے لیے یورپی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری داخلے کی اجازت ملتی ہے, یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6.89 فیصد کم ہو کر 5.411 ارب ڈالر رہ گئیں جوکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 5.812 ارب ڈالر تھیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) دوبارہ تشکیل دے دی۔ ای سی سی کے چیئرمین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے اور کمیٹی اراکین میں وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پیٹرولیم اور وزیر منصوبہ بندی شامل ہوں گے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود بنے تھے۔ احمد وڑائچ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نے 22 مارچ کو کمیٹی...
پاکستان نے موجودہ مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں 6.67 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی صورت میں لیے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 7.76ارب ڈالر حاصل کیے گئے تھے,حکومت نے رواں مالی سال میں 17.6 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے, سعودی عرب پاکستان کا سب سے بڑا باہمی شراکت دار ہے جس نے 595ملین ڈالر سعودی آئل سہولت کے طور پر فراہم کیے ہیں۔ پاکستان یہ سب استعمال کر چکا ہے اور اس نے سعودی تیل کی سہولت کےلیے نئی درخواست کر رکھی ہے لیکن یہ ڈیل فروری 2024تک نہیں ہوسکی تھی چنانچہ فروری 2024میں یہ...