شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کا آرمی چیف کیلئے پیغام

mifh1i1h1.jpg

موجودہ حکومتی نظام انتہائی پیچیدہ ہے جسے کوئی ایک نہیں چلا سکتا، سب مل کر ہی چلا سکتے ہیں: مصطفیٰ نواز

سابق وزیراعظم ورہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور سابق رہنما پاکستان پیپلزپارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ملک اس وقت مشکل ترین دوراہے پر کھڑا ہے اور اسے مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اس لیے سارے معاملات سیاستدانوں کے حوالے کر دیں یا پھر خود ہی سنبھال لیں۔ ملک کے تینوں بڑے سیاسی رہنمائوں نے آرمی چیف کے لیے یہ پیغام ایک انٹرویو دیتے ہوئے دیا۔

ملک کے معروف سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ملک اس وقت مشکل ترین دوراہے پر کھڑا ہے، ملک کے مسائل کا حل فوج کے پاس موجود نہیں ہے، ملک کو اس وقت جس ہائبرڈ نظام سے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس سے یہ ملک نہیں چل سکتا۔ آرمی چیف کو چاہیے کہ وہ ملکی معاملات کو سیاستدانوں کے حوالے کر دیں کیونکہ موجودہ ہائبرڈ نظام سے ملک نہیں چل سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1785518239574847700
انہوں نے کہا کہ ایسا ہی چلتا رہا تو ملک کے مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، یہ فوج ہم سب کی ہی فوج ہے، ملک کے عوام کی فوج ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاک فوج ایک نظم ونسق کے مطابق چلے۔ ملک کے فوج کی سیاست میں مداخلت درست نہیں ہے، موجودہ حکومتی نظام انتہائی پیچیدہ ہو چکا ہے جسے کوئی ایک نہیں چلا سکتا، اسے سب مل کر ہی چلا سکتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دو نظام ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اس ملک کو صرف ایک ہی نظام کے ساتھ چلایا جا سکتا ہے۔ ایک ملک کو 2 نظام کے ساتھ چلانا غلط فیصلہ ہے، فوج، حکومت اور عدلیہ کو ملک کے لیے ایک ساتھ چلنا چاہیے اور نظام بھی صرف ایک ہی ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1785701500724900106
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو ایک فیصلہ کرنا ہو گا کہ یا تو وہ خود آ جائیں یا ملک چلانے کے لیے موجودہ حکومت کے نظام کو درست کریں اور ملک میں صاف وشفاف انتخابات کروائیں، علی امین گنڈاپور ہو یا مریم نوازشریف ان کو جمہوری عمل سے آگے آنا چاہیے۔ ملک کو جمہوری طریقے سے ہی چلنا چاہیے اس کے لیے عوام کو ہر فیصلہ ہمیں قبول کرنا چاہیے اور اس کا فیصلہ آرمی چیف بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
لگتا ہے ان تھری سٹوجز کی نئی بننے والی پارٹی بننے سے پہلے ہی ٹھس ہے . بھائیوں کو حافظ کو انگلی کرنے کی کیا ضرورت تھی؟؟ اگلا طاقت کے نشے میں اپنے باپ کی نہیں سنتا تو ان بیچاروں کی کیا حثیت ہے اسکے سامنے؟؟؟
 

ranaji

President (40k+ posts)
یہ جرنیل صرف اور صرف اپنی ایکسٹنشن کے لئے ملک کو تباہ کررہے ہیں یہ ملک ان کے باپ کا نہیں نا ہی انکی ماں کے جہیز میں آیا تھا نا ہی کسی زانئ شرابی حرامی کرپٹ جرنیل نے آزاد کرایا تھا قائد اعظم جرنیل نہیں تھے نا ہی اس وقت کے کوئی فوجی جرنیل پاکستان کو آزاد کرانے میں شامل تھے یہ جرنیل جیسے پہلے ملک توڑ چکے یہ دوبارہ توڑ کر اپنی کرپٹ ٹبروں سمیت کھرب پتئ ہوکر بھاگ کر باہر آجائیں گے لیکن چوبیس کروڑ پاکستانیوں نے پاکستان میں ہی رہنا ہے اس لئے ان جرنیلوں نے اپنے ٹبر کے ہر بندے کو ارب پتی بنا لیا ہے جتنا کھانا تھا کھا لیا خود جرنیل کھرب پتی بن چکے اس لئے ملک سیاستدانوں کے حوالے کرو اور بھاگ کر باہر ُچلے جاؤ اسی میں تماری تمارے ٹبروں عوام اور فوج اور ملک کی بہتری بھی ہے
 

ranaji

President (40k+ posts)
ججز اور جرنیل مل کر اپنی اپنی ایکسٹنشن کے لئے ایک دوسرے کے سہولت کار بن کر پہلے بھی ملک توڑ چکے ہیں اب پھر قاضئ عیسئ جسٹس منیر اور حافظ جنرل یہحئی بنے ہوئے ہیں