پیر کے روز ہونے والے پی ایس ایل کے اجلاس کے دوران چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان گرما گرمی ہوئی اور اس دوران دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ جو ہمارے ساتھ ملکر چلنا چاہتا ہے چلے جو نہیں چاہتا وہ جائے یہاں سے۔
ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ پی ایس ایل کے اجلاس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے چئیرمین پی سی بی کو دو ٹوک الفاظ میں معاملات حل کرنے کا کہا، اس دوران ندیم عمر اور چیئر مین رمیز راجہ کے درمیان...