خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے گاڑی تباہ، سینئر صحافی جاں بحق

battery low

Minister (2k+ posts)
0314025709bc16c.jpg


بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی۔ دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل جاں بحق ہوگئے۔**

دھماکے میں 9 افراد زخمی ہونےکی اطلاعات بھی ہیں۔ حملہ اس وقت ہوا جب مولانا محمد صدیق مینگل گھر سے نکل کر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی جامعہ مسجد میں نمازجمعہ پڑاھنے جارہے تھے.

آغا سلطان ابراہیم روڈ کی جانب گاڑی موڑتے ہی ان پر بم حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں مولانا محمد صدیق مینگل کی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی اور تباہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ 2023 میں مولانا محمد صدیق مینگل پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا تاہم اس حملے میں وہ محفوظ رہے تھے جبکہ آج کا واقعہ جان لیوا ثابت ہوا۔

خضدار پریس کلب کا یہ تیسرا صدر ہے جسے نشانہ بنایا گیا جب کہ مجموعی طور پر 2009 سے اب تک خضدار پریس کلب کے 10 ارکان جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی کے گاڑی کو اس دن نشانہ بنایا گیا جب صحافتی برادری آزادی صحافت کا عالمی دن منا رہی ہے۔

Source
 

ranaji

President (40k+ posts)
ایجنسیاں صرف پاکستانیوں کو ہی مار رہی ہیں انڈیا کا تو آج تک نا پٹ سکے نا کسی بھی دشمن کا کچھ بھی پٹنے کئ ہمت ہے ان ہیجڑوں نامردوں زنخوں کھسروں میں