مغوی جج کو تاوان دےکر بازیاب کرایاگیایاپولیس آپریشن میں؟متضاد دعوےسامنےآگئے

4juuusbazyayabi.png

وزیرستان سے اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو گرینڈ آپریشن کے بعد بازیاب کروالیا گیا ہے، سیشن جج کی بازیابی میں تاوان کی ادائیگی اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے کردار ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو بازیاب کروالیے گیا ہے، سینٹرل پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت کو بھاگوال کے قریب 20 سے زائد نامعلوم دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مختلف علاقوں میں جیو ٹیگنگ اور جیو فینسنگ کے ذریعے سرچ آپریشن کیا۔

بعد ازاں پولیس نے کلاچی کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مار کر ڈی آئی خان اور ٹانک کے علاقے میں 30 گھنٹوں کے دوران 8 گرینڈ آپریشن کیے ، اس دوران 6 دہشت گرد مارے گئے ، 28 اور 29اپریل کی درمیانی شب انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں پولیس نے اغوا شدہ جج شاکر اللہ مروت کو بحفاظت بازیاب کروالیا ہے۔

دوسری جانب سینئر صحافی اعزاز سید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا مغوی جج کی بازیابی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے 5کروڑ روپے تاوان اداکیا ہے اورمعاملے میں شیر افضل مروت نے مرکزی کردار اداکیا۔

https://twitter.com/x/status/1785147672216682571
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے ذرائع نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ جج کی رہائی کیلئے سات کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے تاہم کسی بھی ملزم کو رہا نہیں کیا گیا، پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان لکی مروت میں ہونے والے ایک جرگے میں یہ معاہدہ ہوا جس کے بعد کلاچی کے علاقے میں جج کو رہا کردیا گیا ہے۔

کے پی کے حکومت نے جج کی رہائی کے بدلے پیسے دینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1785324566057026032