افغان کرکٹ شائقین کی شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

11afghahshahheenafrdid.png


پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں 16.5 اوورز میں میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ۔ پاکستان کی شروعات مایوس کن تھی، صائم ایوب صرف 6 سکور اور بابر اعظم کوئی رن بنائے بغیر آئوٹ ہو گئے تھے تاہم محمد رضوان، فخر الزمان کی نصف سنچریوں کے باعث ٹیم فتح یاب ہوئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھی میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی تاہم ان کے ساتھ افغان مداح کی بدتمیزی کا واقعہ بھی پیش آیا۔

https://twitter.com/x/status/1789722528086159536
شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ افغان کرکٹ شائق نے مبینہ طور پر بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہو رہی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ افغان شائقین کے بدتمیزی کرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈریسنگ روم سے نکل کر گرائونڈ کی طرف جا رہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1789915582642508243
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے افغان مداح بدتمیزی کر رہا تھا تاہم وہ اسے نظرانداز کرتے رہے۔ شاہین آفریدی کی طرف سے نظرانداز کیے جانے باوجود افغانی کرکٹ شائق جب باز نہ آیا تو انہوں نے وہاں پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کو آگاہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1790068323616473593
سکیورٹی اہلکاروں نے شاہین آفریدی کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اس افغان تماشائی کو گرائونڈ سے باہر نکال دیا۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے اس میچ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال سٹرلنگ سمیت 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

یاد رہے کہ کہ آئرلینڈ نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے کسی میچ میں پہلی بار سب سے زیادہ چھکے لگا کر کامیابی حاصل کی تھی۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کا فائنل میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم چار ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔