عالمی

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائے جانے والے بھارت میں 19 اپریل سے مرکزی قانون ساز ایوان (لوک سبھا) کے انتخابات کا آغاز ہو چکا ہے جو 7 مختلف مرحلوں میں مکمل ہو گا۔ لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایٹاوا کی نشست پر انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے جہاں پر نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک امیدوار کے مقابلے میں کوئی اور نہیں اس کی اپنی بیوی امیدوار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع ایٹاوا کی ایک نشست پر بی جے پی کی طرف سے موجودہ...
ہانگ کانگ اور سنگاپور نے مشہور بھارتی مصالحوں کے برانڈ ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی, ہانگ کانگ اور سنگاپور کی فوڈ ریگولیٹری اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ ان مصالحوں میں کینسر کا سبب بننے والے ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔ کینسر پر تحقیق کی بین الاقوامی ایجنسی نے ایتھیلین آکسائیڈ کو کینسر پیدا کرنے والے مادے کے طور پر تسلیم کیا,ایتھیلین آکسائڈ ایک کیڑے مار دوا ہے جو کھانے میں استعمال کی مجاز نہیں تاہم مائکروبیل آلودگی کو روکنے کے لیے اسے...
سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے اوشوں کو سزا دینے اور ان کو نشان عبرت بنانے کے لیے انوکھی سزا متعارف کروا دی گئی ہے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے معاشروں میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کو انتہائی معیوب اور غیرمہذب عمل سمجھا جاتا ہے جس کیلئے ملک ملکوں میں اوباشوں کو قید کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانے کی سزائوں کے قوانین بھی موجود ہیں۔ دوسری طرف ایسا کوئی واقعہ سعودی عرب میں پیش آنے پر مجرم کو عبرتناک سزا دینے کی توقع کی جاتی ہے۔ سعودی عرب حکومت کی طرف سے...
بھارت کے مغربی بنگال میں گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافے نے شہریوں کا جینا محال کردیا، مغربی بنگال میں شدید گرمی کی لہر کےدوران دور درشن کی اینکر لوپامدرا سنہا لائیو خبریں پڑھتے ہوئے بے ہوش ہو گئیں,سنہا، جو دور درشن کی مغربی بنگال میں ملازم ہیں، صحت کے بارے میں تفصیلات بتانے کے لیے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی ، اس نے وضاحت کی کہ جب میں لائیو خبریں پڑھ رہی تھی تو، میرا بلڈ رپریشر اچانک گر گیا، اور میں ہوش ہوگئی,میں کچھ عرصے سے بیمار محسوس کر رہی تھی ، لیکن میں نے سوچا کہ پانی پینے سے تکلیف کم ہو...
ایلون مسک کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے 2 لاکھ بھارتی شہریوں کے اکائونٹ بند کروا دیئے ہیں۔ معروف خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیاکی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہریوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بند کرنے کی کارروائی 26 فروری سے 26 مارچ 204ء کے درمیان مکمل کی گئی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 5 ہزار 158 شکایات موصول ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر نازیبا مواد...
امریکہ وبرطانیہ نے ایران کی جانب سے اسرائیل کو مارے گئے میزائل و ڈرونز عراق اورشام کی فضائی حدود میں مار گرائے، امریکہ و برطانیہ نے کیسے اسرائیل کی مدد کی ، یہ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ و برطانیہ کے علاوہ اردن کی فضائیہ نے بھی ایران کی جانب سے فائر کیے گئے درجنوں میزائل مار گرائے، امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے رواں ہفتے ہی امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ایرک کریلا کو اسرائیل روانہ کرکے ممکنہ ایرانی حملے کے موثر دفاع کی جامع و کارگر حکمت عملی...
مشہور بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ نے اسرائیل میں اپنے تمام ریستوران خریدنے کا فیصلہ کیا ، میکڈونلڈ کو اس فیصلے پر مسلم ممالک کے بائیکاٹ مہم نے مجبور کیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق فوڈ چین کمپنی میکڈونلڈ کو اسرائیل فلسطین تنازعہ میں اس وقت سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جب اس تنازعے میں اسرائیلی میکڈونلڈ فرنچائزز کے مالک عمری پڈان نے اسرائیلی فوجیوں میں مفت کھانا تقسیم کرنے کا اعلان کی، میکڈونلڈ کو اس معاملے پر عالمی سطح پر شدید تنقید اور مسلم ممالک میں...
دنیا کے مختلف ممالک میں روزانہ نت نئے قوانین بنتے اور نافذ ہوتے ہیں مگر بعض قوانین انتہائی عجیب وغریب ہوتے ہیں، افغانستان بھی ایسے ہی ممالک میں شامل ہے جہاں روز بروز نت نئے قوانین بنائے اور نافذ کیے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں قائم طالبان کی عبوری حکومت کی طرف سے ایک انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ "پارٹی" لفظ استعمال کرنے کو قانونی طور پر جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے افغانستان سے انخلاء اور طالبان کی عبوری حکومت قائم ہونے کے...
بھارت میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے سیاستدان کے نوٹوں پر سونے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں سیاستدان بینجیمن بسو ماتری کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے،خودمختار ڈویژن بڈولینڈ کےلیڈر بینجیمن بسو ماتری پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم اور رورل جاب اسکیم میں بڑے پیمانے کرپشن کی ہے۔ ایسے الزامات کے دوران ہی بسوماتری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بینجیمن بسو ماتری نوٹوں کے ڈھیر میں لیٹے خواب و خرگوش کے مزے لیتے...
ایک طرف سے دنیا بھر میں اربوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے ہونے کے باعث پیٹ بھرے بغیر سونے پر مجبور ہو چکے ہیں تو دوسری طرف کروڑوں لوگوں کے کھانوں کے برابر خوراک ایک دن میں ضائع کر دی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق دنیا کی ایک تہائی آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں لوگوں کے کھانوں کے برابر خواک صرف ایک دن میں ضائع کر دی جاتی ہے۔ فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں 2022ء میں 1 ارب...
امریکہ میں فوجی سازوسامان کا کاروبار کرنے والے ایک شخص نے اپنی ہی حکومت کو غیر معیاری آلات کی فروخت کرڈالے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے ایک شہری کو فوج اور سیکیورٹی اداروں کو غیر معیاری چینی ساختہ فوجی سازوسامان و آلات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم پر عائد الزامات ثابت ہونے پر اسے ایک سال قید کی سزا بھی سنادی گئی ہے۔ امریکہ کے اٹارنی آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جیفری میننگ نامی امریکی شہری نے ریاستی، وفاقی اور مقامی...
امریکی کانگریس کمیشن نے بھارت کو انسانی حقوق کے حوالے سے خصوصی تشویش کا ملک قرار دینے کی سفارش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی کانگریس کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں شریک ماہرین نے موقف اپنایا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف قوانین کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور خصوصا مسلمانوں و عیسائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اجلاس میں ماہرین نے بھارت کے مختلف علاقوں میں میڈیا و انٹرنیٹ کی بندش...
برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن کینسر کا شکار ہوگئیں, شہزادی نے ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی,انہوں نے کہا ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کینسرکی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں ان کے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی تھی۔ ان کا کہناتھاکہ وہ کینسر کا علاج کروا رہی ہیں اور ابھی علاج کے ابتدائی مراحل میں ہیں، یہ دو مہینے ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل رہے ہیں، لیکن میرے پاس ایک بہترین طبی ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال...
ایک نوجوان لڑکی نے اپنے باپ کے پیسے حاصل کرنے کے لیے اپنے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ کیا جسے پولیس نے بے نقاب کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق انوکھا واقعہ بھارت کی ریاست راجستھان کے علاقے کوٹا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے پولیس کو رپورٹ کیا کہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کرنے والی اس کی 21 سالہ بیٹی کو کسی نے اغوا کر لیا ہے اور اس کی رہائی کے بدلے میں 30 لاکھ روپے تاوان کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی کی ہاتھ پیر بندھی ہوئی تصویر اس کے والد کے موبائل فون پر بھیجی گئی...
کینیڈا کی جانب سے انڈیا پر علیحدگی پسند سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی بھی سامنے آئی ، سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے حامیوں کی جانب سے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را پر سخت الزامات سامنے آ رہے ہیں ۔ اب معروف جریدے بلوم برگ کے ایک مضمون کے مطابق بھارت میں سرکاری تفتیش کے مطابق امریکہ میں سکھ رہنما کی قتل کی سازش میں بھارتی ایجنٹ ملوث تھے۔ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ ان بھارتی ایجنٹوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تھا ،...
بھارت میں عام انتخابات انیس اپریل کو ہوں گے,بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے عام انتخابات 19 اپریل سے شروع ہوں گے جس کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ بھارت کے الیکشن کمیشن نے 16 مارچ کو نئی دہلی میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران 6 ہفتوں کے میراتھن ووٹوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔ پول پینل کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت (جس کی آبادی امریکا، یورپی یونین اور روس، پاکستان، انڈونیشیا، جنوبی افریقا اور میکسیکو کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے) میں...
آکسفورڈ ہائی سکول میں ایتھن کرمبلے نے 4 طالب علموں کو قتل، 6 طالب علموں اور ایک استاد کو زخمی کیا تھا: رپورٹ امریکہ کی ریاست مشی گن میں پہلی دفعہ کسی مجرم کے ماں باپ کو بھی جرم کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے شریک جرم قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2021ء میں ایتھن کرمبلے نامی ایک 15 سالہ لڑکے نے امریکہ کی ریاست مشی گن کے سکول میں فائرنگ کر کے 4 طالب علموں کو قتل کر دیا تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے طالب علموں کو قتل کرنے کے جرم میں ایتھن کرمبلے کو عمرقید...
سعودی عرب میں سالی شادی کرنے کے لئے بیوی کو قتل کرنے والا شخص اڑتیس سال بعد گرفتار کرلیا گیا, سعودی شہری نے بیوی کو قتل کرکے بیڈ روم میں فرش کھود کر لاش دفنادی اور ٹائلز لگا دیے۔ پھر مظلوم بن کر سالی سے شادی کرلی لیکن 38 سال بعد کہانی سامنے آگئی,عرب نیوز کے مطابق 38 سال قبل گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے تشدد سے اہلیہ ہلاک ہوگئی جس پر قاتل شوہر نے بیڈ کے نیچے فرش کھودا اور لاش دفنا کر فرش کو پختہ کر دیا۔ اس نے دور دراز علاقے میں مقیم اپنے سسرالیوں کو بتایا کہ بیوی کا انتقال کینسر کے...
بھارتی وزیراعظم نریندر مود کے اقلیت مخالف رویے کا نتیجہ بھارت کو عالمی سطح پر بھگتنا پڑگیا، عالمی ڈیموکریسی انڈیکس میں بھارت کئی درجے تنزلی کا شکار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سویڈن کی ورائیٹیز آف ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بھارت کے سیکیولر ریاست ہونے کے دعوے کوبے نقاب کردیا ہے، رپورٹ میں دنیا بھر کے جمہوری ممالک کی ایک فہرست شائع کی گئی ہے جس میں کل 179 ممالک شامل ہیں اور اس فہرست میں بھارت کا نمبر 104 ہے۔ فہرست میں بھارت کی تنزلی کی بنیادی وجہ اقلیتوں پر ہونے...
امریکی صدر جو بائیڈن نے واضح کردیا کہ جمہوریت کو امریکا سمیت بیرون ملک خطرات کا سامنا ہے لیکن ہم جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کو امریکا سمیت بیرون ملک خطرات کا سامنا ہے اور امریکا اور دنیا بھر میں جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں لیکن امریکا میں کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش کی اجازت نہیں، تاریخ ہمیں دیکھ رہی ہے اور ہم جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 6 جنوری کو امریکا میں جمہوریت کو...