عمران خان کی طرح اپنے 12 ارب ڈالر کی رسیدیں دے سکتے ہیں؟ یاسمین راشد

battery low

Minister (2k+ posts)
پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے دبئی لیکس پر جیل میں خط کے ذریعے اپنے ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کو کبھی پانامہ لیکس ہیں تو کبھی دبئی لیکس، یہ لوگ لیڈر اس ملک کے بنتے ہیں، حکمرانی اس ملک پر کرتے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عہدے اس ملک میں انجوئے کرتے ہیں، پیسہ ملک سے باہر انویسٹ کرتے ہیں، آپ اس ملک کے ہمدرد ہیں تو آپ کی جائیدادیں ملک سے باہر کیوں ہیں؟۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خط میں سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا پیسہ باہر ہے، دنیا کو کس منہ سے یہاں انویسٹ کرنے کا کہہ سکتے ہیں، حکمران خاندان 1 ارب ڈالر کے لیے کشکول لیے پھرتے ہیں، اپنا 12 ارب ڈالر دبئی میں انویسٹ ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ کب، کیسے، اور کیوں اس ملک سے باہر گیا؟ ‏سوال یہ ہے سرکاری ملازمین کے پاس دبئی میں جائیدادوں کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟

انہوں نے اپنے خط میں سابق وزیر اعظم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو اپنا سب کچھ ملک میں لے کر آئے کچھ باہر نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے تو اپنے گھر کی رسیدیں بھی عدالت میں دی تھیں کیا آپ بانی پی ٹی آئی کی طرح اپنے 12 ارب ڈالر کی رسیدیں دے سکتے ہیں؟

Source