سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان مؤخر

battery low

Minister (2k+ posts)
364759_4160491_updates.jpg


اسلام آباد: سعودی ولی عہد کا وہ دورہ جس کا یہاں بہت چرچا تھا اب ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے مؤخر ہوگیا ہے۔

اس سے قبل سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک مؤخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے ۔

سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے شہزادہ محمد بن سلمان نے قبول بھی کرلیا تھا۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحیٰ کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں چنانچہ اب ان کا دورہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتا ہے، اس کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے، شہزادہ محمد بن سلمان پہلے بھی دومرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جونہی ان کا دورے کا شیڈول طے پاجائے گا وہ عوام کے سامنے لایاجائےگا۔

Source
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کتنا تھکا ہوا ملک ہے جہاں دوسرے ملک کی شخصیات کے دورے کرنے اور نہ کرنے پر سیاست ہوتی ہے۔سعودی شہزادے نے کیا کرنے آنا ہے جہاں سے اپنے لوگ نکلنے کی کوشش میں پاسپورٹ کا چھپنا مشکل ہو گیا ہے ۔اس بدحالی میں کوئ بیرون ملک پاکستانی آنا چاہے تو وہ بھی معجزہ ہے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شہزادے صاحب کو پاکستان میں جاری رنڈی رونے کی خبریں صرف پاکستانی دفتر خارجہ اور سعودی سفیر سے نہیں ملتی ہونگی بلکہ سعودی انٹیلیجنس کا نیٹ ورک پاکستان میں بہت زیادہ مظبوط ہے . وہ منیرے مستری، قاضی اُسترے اور شہباز قینچی کی پل پل کی حرکتوں کی خبریں اپنی ڈیفنس منسٹری کے ذریعے شہزادے صاب کو بھیجتے ہوں گے . ان سب سے زیادہ امپورٹنٹ پاکستانی سٹریٹ کی پَلس بھی سعودی انٹیلیجنس کے توسط سے ملتی ہو گی . شنید ہے کہ یہ سٹریٹ پَلس شاہی خاندان کی بقاء کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہے