چیئرمین پی سی بی کا ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے بھاری انعام کا اعلان

8pakisnneekoiisinaamakjsj.png

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کیلئے بڑا انعام مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں ٹریننگ سیشن کےدوران کھلاڑیوں سے ملاقات کی ، اس موقع پر سیلکٹر وہاب ریاض، محمد یوسف، کپتان بابراعظم ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور دیگر بورڈ عہدیداران بھی موجود تھے، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی اور ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 1،1لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی حیثیت کچھ بھی نہیں ہے، امید کرتا ہوں کہ کھلاڑی اس بار پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے اور بغیر کسی دباؤ کے کرکٹ کھیلیں گے اور بھرپور مقابلہ کریں گے۔


انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مزید کہا کہ کرکٹ کے میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے، جیت ہوئی تو آپ کی ہوگی اور ہار میری ہوگی، میدان میں آپ لوگ ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، فتح انشااللہ آپ کےقدم چومے گی۔

چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں، میگا ایونٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹ میں 3ہزار رنز مکمل کرنے اور نسیم شاہ کو ٹی 20 میچز میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹس کا تحفہ پیش کیا۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Little Bit Size GIF by Travis
... jis k saath Fauji Topi walay hoon aur wo jeet ja,ay, Sawaal hi paida nahi hota.
Chahay cricket ho, Jang ho ya Awaam ka dill.