آئندہ انتخابات کی صورت میں کتنے ارب کے اخراجات ہوں گے؟تفصیلات منظرعام پر

ecp11j2.jpg


الیکشن کمیشن نے سال 2023 کے الیکشن کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ای سی پی کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ سال انتخابات ہوں تو 47 ارب سے زائد اخراجات آئیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، وزارت پارلیمانی امور نے اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔ وزارت پارلیمانی امور کے تحریری جواب کےمطابق عام انتخابات 2023 میں 47ارب 41 کروڑ 73لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔


FTqw4YBWQAAPTzJ


اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امورکا مزید کہنا ہے کہ ٹریننگ ونگ کے لیے 1 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ ہوں گے جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا۔

تحریری جواب میں وزارت پارلیمانی امور نے کہا کہ انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر 5 ارب 60 کروڑ 6 لاکھ روپےخرچ ہوں گے۔ وزارت پارلیمانی امور کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے آرمی کی خدمات اور سیکیورٹی پر 15ارب روپےخرچ ہوں گے۔

پنجاب میں انتخابات کیلئے 9 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سندھ میں انتخابات کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ جبکہ بلوچستان میں انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
The expenses are far less than what this "HARAM KHOR HAKOOMAT" will take out of the country in a day.