غیر سیاسی

پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون پر اس کے شوہر کی طرف سے تشدد اور اسے زبردستی واپس بھارت بھیجے جانے کی کوشش کا انکشاف سامنے آگیا,فرزانہ نامی خاتون کو واپس بھارت بھیجے جانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ نے بھارتی خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر مرزا یوسف الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا,بھارتی خاتون فرزانہ کے مطابق پاکستانی شہری مرزا یوسف الٰہی نے 2015 میں اس سے دبئی میں محبت کی شادی کی تھی اور سال 2018 میں وہ اسے دبئی سے پاکستان لے آئے تھے جبکہ اس...
بھارت میں تعمیراتی کاروبار سے جڑے ایک شخص نے زندگی بھر کی جمع پونچی 200 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کرنے کے بعد اپنی بیوی کے ہمراہ رہبانیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے رہائشی ایک کاروباری شخص نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی 200 کروڑ روپے کی بڑی رقم عطیہ کرنے کے بعد اپنی بیوی کے ہمراہ رہبانیت (سنیاسیت) اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاست گجرات کے بہاوشی بھنڈاری تعمیراتی کاروبار سے منسلک تھے جنہوں نے 200 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کر دی۔بہاویش...
سینئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کرنے سے متعلق بیان پر ندامت کاا ظہار کرتے ہوئےوضاحت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک پروگرام میں خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کرنے سے متعلق اپنے ایک بیان کی وضاحت دیتے ہوئے اسے مذاق قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے یہ گفتگو مزاحیہ انداز میں کی تھی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں نے اس...
گزشتہ برس 2023ء کے ماہ اکتوبر سے دسمبر کے دوران پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کی 2 کروڑ کے قریب ویڈیوز ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹک کی طرف سے ڈیلیٹ کر دی گئیں جس کا انکشاف کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر سے کروڑوں سوشل میڈیا صارفین ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت کرتا ہے۔ ٹاک ٹاک کی طرف سے گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی کے لیے پلیٹ...
بھارت کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی کو ڈائن یا بھوت کہنا سفاکی کے زمرے میں نہیں آتا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں پٹنہ ہائیکورٹ میں بیوی پر تشدد کے کیس میں شوہر اور سسر کو ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس وویک چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو جھگڑوں اور لڑائیوں میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا، گالیاں دینا یا گندی زبان استعمال کرنا سفاکی کے زمرے میں نہیں...
ملازم پر تشدد کے معاملے پر راحت فتح علی خان کے معافی مانگنے سے میری نظر میں ان کی عزت اور بڑھ گئی ہے، ریشم اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ملازم پر تشدد کے معاملے پر جس طرح راحت فتح علی خان نے قوم سے معافی مانگی میری نظر میں ان کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ایک انٹرویو کے دوران راحت فتح علی خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راحت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے مزید کہا...
پاکستان میں ٹی وی چینلز پر عام طور پر تو خبریں ہی عوام وخواص کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں لیکن ماہ رمضان میں سحری سے افطار تک جاری رہنے والی مختلف ٹی وی چینلز کی نشریات ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشنز کے مختلف پروگرامز میں ملک بھر سے علماء بھی شریک ہوتے ہیں جن سے ناظرین لائیو کالز پر دینی مسائل کے حوالے سے پوچھتے ہیں۔ رمضان ٹرانسمیشن کے ایسے ہی ایک پروگرام میں خاتون کی طرف سے پوچھا گیا کا سوال سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی رمضان...
مذہبی اسکالر کی ڈراموں میں ہونے والے نکاح و طلاق کی اداکاری کے حوالے سے سامنے آنے والی رائے پر فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام قطب آن لائن میں ہونے والی مذہبی اسکالرز کی گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اسکالر سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ"ڈراموں میں اگر حقیقی میاں بیوی ڈائیلاگ بولتے ہوئے طلاق کہتے ہیں تو کیا نیت نا ہونے کے باوجود طلاق ہوجاتی ہے؟ اور کیا دو اداکار اگر ڈرامے میں نکاح کررہے...
ٹک ٹاکر حریم شاہ کہتی ہیں کہ لندن میں رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن میرے ایک بہت اچھے اور پیارے دوست نے مجھے لندن میں ایک خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا, میں وہیں رہتی ہوں۔ لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کے دوران صحافی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے سوال کیا آپ یوکے میں رہتے ہوئےگزر بسر کیسے کرتی ہیں؟ آ پ کی آمدنی کے ذرائع کیا ہیں، کیا ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا آپ کے ذرائع آمدن ہیں؟ حریم نے ٹک ٹاک سے حاصل ہونے والی آمدنی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے اسے نظر انداز کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں...
پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے قریب واقع قصبے ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے ایک محنت کش کی دو بیٹیوں نے پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے,مشکل حالات سے گزرنے والے حبیب انصاری اپنی بیٹیوں کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں,کہتے ہیں زندگی بھر کی محنت رنگ لے آئی ہے۔ انہوں نے کہا دو بیٹیوں کی کامیابی دیکھ رہا ہوں اور باقی بچوں کی کامیابی کے لیے بھی پر امید ہوں۔ آج احساس ہوتا ہے کہ میں نے کئی بار جو مشکل وقت دیکھا تھا اس کا پھل میری سوچ سے بھی زیادہ خوبصورت...
فیصل آباد کے ایک نجی گرلز ہاسٹل میں رہائش پزیر طالبات کی خفیہ اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی شکایت پر نجی ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی کی نجی ہوسٹل میں رہائش پزیر ایک طالبہ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہاسٹل کی انچارج خاتون کا بھائی خفیہ طو رپر طالبات کی غیراخلاقی ویڈیو ز بناتا ہے۔ طالبہ نے کہا کہ...
سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں آئی وی ایف کے ذریعے بچے کی پیدائش پر بھارتی حکومت متحرک معروف بھارتی مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کا ان وٹرو فرٹیلائزیشن ٹیکنالوجی (آئی وی ایف ) کے ذریعے بچے حاصل کرنے کا حکومت نے نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی مرکزی وزارت صحت کی طرف سے سدھو موسے والا کے والدین کا آئی وی ایف ٹیکنالوجی کے ذریعے بچے کی پیدائش کے معاملے پر نوٹس لے لیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق 21 سے 50 سال کے درمیان خواتین ہی اس ٹیکنالوجی سے بچے کو جنم دینے کی اہل...
معروف اداکارہ نوشین شاہ غبن کا شکارہوگئیں, نوشین شاہ انکشاف کیا کہ مشہور پاکستانی فلم ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی اُن کے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے, نوشین شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی کے فراڈ کے بارے میں میں انکشاف کیا۔ نوشین شاہ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’13’ کے ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے مجھ سے 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم...
ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ کا ماہِ رمضان میں حرف بہ حرف قرآن پاک پڑھنے کا انکشاف ہالی ووڈ سُپر اسٹار ول اسمتھ نےرمصان المبارک کی مناسبت سے بڑا انکشاف کردیا, انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ماہِ رمضان میں پورا قرآن پاک پڑھا اور مقدس کتاب کی تعلیمات سے بےحد متاثر ہوئے,ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے ‘بگ ٹائم پوڈ کاسٹ’ میں شرکت کی، اُنہوں نے کہا کہ میں گزشتہ دو سال سے ایک مشکل وقت گزار رہا تھا، میں بہت پریشان تھا، اسی دوران میں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ول اسمتھ نے اپنی...
کراچی میں ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی پانچ لڑکیاں مل گئی ہیں، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ معاملہ اغوا کےبجائے گھریلو تشدد کا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 15 فروری کو لاپتہ ہونےو الی لڑکیوں کو برآمد کرلیا گیا ہے، سعید آباد تھانے کی پولیس نے کراچی کے علاقے ناظم آباد کھنڈوگوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو برآمد کیا۔ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا کہ واقعہ اغوا کے بجائے گھریلو تشدد کا ہے، لڑکیوں میں تین بہنیں...
14 اگست 1947 کو تقسیم ہند کے موقع پر بچھڑنے والے بچپن کے دو دوستوں کی دوبارہ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق32 سالہ میگن کوٹھاری نے اپنے دادا سریش کوٹھاری کی بچپن کے دوست اے جی شاکر سے ہونے والی اس ملاقات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا اور اس کو ایک دستاویزی شکل دی۔ میگن کوٹھاری نے اکتوبر 2023 میں امریکہ میں ہونے والی اس ملاقات کی ویڈیو کو انسٹاگراپ پر شیئر کیا اور کہا کہ اے جی شاکر نے 1947 میں پاکستان پہنچ کر میرے دادا کو خط لکھ کر اپنا پتہ بتایا، تاہم...
حبا فواد کی اسی دوران فواد چوہدری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی: ذرائع احتساب عدالت میں آج سابق وفاقی وزیر فواد احمد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد اور بھائی فیصل چوہدری کے درمیان پھر سے شدید تلخ کلامی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق فواد احمد چوہدری کی آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر سے ان کی اہلیہ حبا فواد اور بھائی فیصل چوہدری کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ فواد چوہدری کے بھائی ان کے وکیل قیصر امام سے بات چیت کر رہے تھے کہ اس موقع پر حبا فواد نے مداخلت کی جس پر...
قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اپنے ہی ٹرسٹ سے ان کا نام نکالے جانےا ور جعلی دستاویزات پر ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹرڈ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، اس دوران ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام ان کے ٹرسٹ سے ہی نکال دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی ڈاکٹر دینا کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ میرے والد کے ٹرسٹ کو جعل سازوں نے ہتھیانے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر دینا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے والد کے ٹرسٹ...
اداکار نعمان اعجاز نے عوام سے مایوس ہوگئے,انہوں نے کہا ہماری قوم جاہل اور احساس کمتری میں مبتلا ہے,ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے نجی چینل کو انٹرویو میں پاکستانی عوام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ہماری قوم جاہل ہے,یہاں لوگ کسی دوسرے کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔ کوئی خوش یا خوشحال ہو تو اسے دیکھ کر حسد کرتے ہیں۔ یہ اللہ پاک کا معجزہ ہے کہ ایک جیسے 26 کروڑ ایک ہی جگہ جمع کردئیے۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا ہمارے بزرگ کہتے تھے کہ کام پر وضو کرکے جانا چاہیے تاکہ برکت ہو۔ میں بھی وضو کر کے اداکاری...
پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ سے زائد کا اضافہ کردیا, ادارے کے بیان کے مطابق ایک طرف افراطِ زر کی شرح بہت بلند ہے اور دوسری طرف اوور ہیڈ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا, ایسے میں قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہوچکا تھا۔ ڈیلرز کو فراہم کی جانے والی نئی قیمتوں کی فہرست کے مطابق گاڑیوں کی قیمت میں 80 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک اضافہ کیا جارہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔ پاک سوزوکی کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز شفیق احمد شیخ نے روزنامہ بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ درآمد کیے...