آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،پاکستانی کھلاڑیوں کی لمبی چھلانگیں

12.jpg

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کے باعث کھلاڑیوں نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ مطابق پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی تین درجے بہتری کے بعد ٹاپ 5 میں آگئے ہیں۔ بلےبازوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

حسن علی رینکنگ میں پہلی بار گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، عابد علی 28 درجے بہتری کے ساتھ 20ویں پوزیشن پر جبکہ محمد رضوان کا 21واں اور اظہر علی کا 22واں نمبر ہے۔

باؤلنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور بیٹنگ میں انگلش کپتان جو روٹ پہلے نمبر پر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1465956104408600576
https://twitter.com/x/status/1465957227429257216
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کی گئی، پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا تھا۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارت تیسرے اور ویسٹ انڈیز چوتھے نمبر پر ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1465559418502889477