آزادکشمیر کونسل انتخابات میں بھی ٹکٹوں کی مبینہ خریدوفروخت کا انکشاف

kashmiri1i11.jpg

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں کشمیر کونسل کے انتخابات میں ٹکٹوں کی خرید وفروخت کا نوٹس لے لیا ہے۔

سینئر صحافی و نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عدیل وڑائچ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں یہ انکشاف کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کشمیر کونسل انتخابات میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ دینے کے الزامات سامنے آ رہے ہیں، تحریک انصاف کے اصل ورکرز کو نظر انداز کرنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کونسل کے انتخابات میں ٹکٹوں کی مبینہ خریدو فروخت کا نوٹس لے لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1481242395916357636
عدیل وڑائچ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر اسد عمر اور علی امین گنڈا پور کو ٹکٹوں کے اجرا کا از سر نو جائزہ لیں گے جس کیلئے اہم اجلاس بھی اس وقت جاری ہے۔

صحافی نے اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں شکست سے بھی کچھ نہیں سیکھا۔

https://twitter.com/x/status/1482010158733615107
یادرہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں وفاق اور صوبے میں حکومت کرنے والی تحریک انصاف کو اپوزیشن کی چھوٹی جماعت جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا جس کے بعد پارٹی کے اندرسے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم اور اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
I don't agree that PTI leaders didn't learn any lesson from KPK elections. In fact they learn that you can do anything without any fear being punished.