Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1463373837261852675
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو حکم دیا ہے کہ کراچی کی ساری مشینری لے کر نسلہ ٹاور کو گرانا شروع کردیں۔
بدھ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور انہدام کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ کمشنر صاحب،عدالت نے جو کام کرنے کو آپ سے کہا تھا وہ ہوا کہ نہیں۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ اس سلسلے میں عدالت سے رہنمائی درکار ہے
اس پر چیف جسٹس نے کمشنر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیدھی بات کریں،نسلہ ٹاور کی عمارت گرائی ہے یا نہیں۔کیا آپ کا یہاں سے جیل جانے کا ارادہ ہے۔
چیف جسٹس گلزاراحمد سے کمشنرکراچی نےدرخواست کی کہ میری بات سنیں،میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ اس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئے کہ آپ کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی،آپ کو معلوم ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں؟۔
چیف جسٹس نےریمارکس دئیے کہ کمشنر کراچی مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں اور کیا یہ کمشنر کہلانے کےلائق ہے؟ یہ اٹھارہ گریڈ کے افسر ہیں اور یہاں ایسی باتیں کررہے ہیں۔
www.samaa.tv

کراچی:ساری مشینری لےکرنسلہ ٹاورگرانا شروع کریں،چیف جسٹس کاحکم
کمشنر کراچی مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں...;

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Pj2yGSR.jpg