اب ادائیگیاں جازکیش،ایزی پیسہ کے ذریعے،نادرا کی عوام کیلئے بڑی سہولت

jazz-easyp-nadra111.jpg


نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی جانب سے تمام دفاتر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد صارفین اب جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے ادائیگیاں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نادرا ہیڈ کوارٹرز میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین نادرا طارق ملک، چیف ایگزیکٹیو جاز عامر ابراہیم، چیف ایگزیکٹیو ایزی پیسہ محمد مدثر عاقل نے شرکت کی۔

تقریب میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ حال ہی میں نادرا کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت متعارف کروائی گئی تھی جس کے بعد نقد و کارڈز کے علاوہ شہریوں کو موبائل اکاؤنٹس کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔

https://twitter.com/x/status/1481970389194530817
اس سہولت سے 23 ملین سے زائد موبائل اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین باآسانی فائدہ اٹھاسکیں گے ، یہ قدم کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی جانب قدم ہے جس میں ڈیجیٹل و دستاویزی معیشت کے وزیراعظم عمران خان کے وژن کی عکاسی بھی ہوگی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ نادرا کے نظام کو گلوبل بینچ مارک بنانے کا عزم کیا ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، میری قیادت میں نادرا میں یہ ڈیجیٹل تبدیلیاں شہریوں اور معاشرے کو بڑے پیمانے پر سہولیات فراہمی کیلئے کی جارہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1481967750100750339
انہوں نے مزید کہا کہ آج جس سہولت کا افتتاح کیا جارہا ہے اس سے ممکنہ طور پر 20 ملین سے زائد صارفین ادائیگیوں کے متبادل اور آسان آپشنز کو استعمال کرسکیں گے، ادائیگیوں کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا مقصد ایک بڑے کسٹمر بیس کو نیٹ پر لانا ہے تاکہ ایک محفوظ اور آسان ادائیگیوں کا نظام پیش کیا جاسکے جس سے ڈیجیٹل پاکستان کی سمت میں مزید آگے بڑھاجائے۔

https://twitter.com/x/status/1481967735722725380