
ارشد شریف اور صابر شاکر کے بعد اینکر عمران خان کے خلاف بھی سندھ میں ایف آئی آر درج
اینکر عمران خان کے خلاف ایف آئی آر دھابیجی پولیس اسٹیشن ٹھٹھہ میں درج کی گئی ۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض خان نفرت انگیز گفتگو کرتا ہے.
https://twitter.com/x/status/1528332673328070657
شفاء یوسفزئی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جمہوریت کا تو جو ہوا سو ہوا حیرانگی اس بات کی ہے کہ بڑے بڑے صحافتی بُرج آزادئ رائے پر کدغنیں لگنے پر ایسے چپ ہیں جیسے کبھی اس موضوع پر بات ہی نہ کی ہو۔۔۔۔ اب فاشسٹ کی تعریف بھول گئے ہیں جیسے یادداشت چلی گئی ہو۔
https://twitter.com/x/status/1528335955547279360
عمرانعام کا کہنا تھا کہ پہلے اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر ایف آئی آر ہوئ۔ پھر اینکرز ارشد شریف اور صابر شاکر پر علیحدہ علیحدہ۔ پھر ان تینوں پر ایک مشترکہ ایف آئی آر ہوئ اور ابھی اینکر پرسن عمران ریاض خان پر بھی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ میر جعفر بالکل بوکھلا چکا ہے
https://twitter.com/x/status/1528329337862340609
عبدالغفار ایڈوکیٹ نے کہا کہ اینکر عمران ریاض خان کے خلاف جو مقدمہ درج ہونے کی خبر آ رہی ہے انتہائی قابل مذمت عمل ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے خوف میں بلاول زرداری کے سندھ میں مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1528338681198673920
دوسری جانب ارشد شریف کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ کراچی کے علاقے ملیر کے پولیس اسٹیشن میں درج ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1528279497128165377
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrani1121.jpg