اسلامی نظریاتی کونسل کا حور کے روپ میں لڑکی کو پیش کرنے پر اظہار برہمی

3hoorinc.jpg

اسلامی نظریاتی کونسل نے 12 ربیع الاول کے جلوس کے دوران ایک لڑکی کو حور کی شکل میں پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کو نسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 12 ربیع الاول کے روز ملتان کے ایک جلوس میں یک لڑکی کو حور بنا کے پیش کر نے کا معاملہ زیر بحث آیا۔


اجلاس کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کو حور بنا کر پیش کرنا ایک انتہائی غلط قدم ہے۔

یادرہے کہ رواں ماہ 19 تاریخ کو اسلامی دن 12 ربیع الاول کو ملتان میں جشن عید میلاد نبی ﷺ کے ایک جلوس کے دوران ایک لڑکی کو سفید کپڑے ، زیورات پہنا کر میک اپ کرکے اسٹیج پر بٹھایا گیا تھا، جلوس کے منتظمین نے اس لڑکی کو حور کے طور پر پیش کیا جس کے بعد جلوس میں شریک افراد نے اس لڑکی سے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
حیرت کی بات کہ نوجوان لڑکی ناصرف بے پردہ ہے بلکہ اس کا لباس بھی کافی واہیات ہے جالی دار کپڑے کے اندر سے بازو دکھای دے رہے ہیں کافی مہنگا لباس ہے میرے خیال میں کسی مہنگے ڈریس ڈیزائنر نے بنایا ہے