
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عمران خان توہین عدالت کیس میں جنگ اور دی نیوز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو دائر کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تردید کے باوجود بیان چھاپنے پر جنگ اور دی نیوز اخبار جھوٹا،من گھڑت بیان چھاپا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی کاروائی مقدمہ پر اثرانداز ہونیکی کوشش ہے اور اس طرح کا پروپیگنڈا کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور معزز عدالت کو بدنام کرنیکی کوشش کی گئی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔
اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیڈنگ نیوز پیپر "دی نیوز" کے فرنٹ پیج پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا اور آج سماعت کے لیے مقرر عمران خان توہین عدالت کیس سے متعلقہ جھوٹی من گھڑت خبر لگائی ہے جس کی تردید کل ہی اسلام آباد بار کر چکی تھی اس رویے کے حوالے سے ہمیں بطور صحافی بھی سوچنا ہو گا
https://twitter.com/x/status/1576827047615160320
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بار ایوسی ایشن نے جنگ گروپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی ہے، جنگ گروپ سے وابستہ صحافی جن میں کئ ایک نون لیگ کے میڈیا سیل کیلئے کام کرتے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مسلسل جعلی پروپیگنڈے اور فیک خبروں کے ذریعے چیف جسٹس اور جج صاحبان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں یہ نون لیگ کی پالیسی بھی ہے
https://twitter.com/x/status/1576842605211488256
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے وضاحت دی تھی لیکن جنگ اور دی نیوز نے یہ فیک نیوز فرنٹ پیج پر چھاپ دی
https://twitter.com/x/status/1576805018052984833
جنگ، دی نیوز نے خبر دی تھی عمران خان کے خلاف اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کی کال دے دی کیونکہ عمران خان کا جج زیبا چوہدری سے معافی مانگنے جانا ایک گھناؤنی کوشش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1576578319621173248
خبر کے مطابق عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کو بھی متنازعہ بنانا چاہتے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/athai1h1h12.jpg
Last edited by a moderator: