اسٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کےبادل نہ چھٹ سکے

14psx.jpg

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 771پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس شدید مندی کے بعد 43 ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا اور 771 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42ہزار769 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان بھی برقرار ہے، آج کاروبار ی ہفتے کے آخری روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 37 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1466721386047717379
رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوکر 177روپے2 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177روپے 90 پیسے میں فروخت ہوا۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے اپنےبیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، رواں ہفتے قیمتوں میں صفر اعشاریہ48فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1466729389555597320
اپنے ٹویٹر بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس ہفتے پیاز کی قیمت میں 38فیصد،دال کی قیمت میں 27 فیصد، آلو 20فیصد، ٹماٹر17اعشاریہ 5فیصد اور چکن 2فیصد تک سستا ہوا ہے۔