افغانستان میں انڈین پریمئر لیگ کے میچز دکھانے پر پابندی عائد

12.jpg

افغانستان کی نئی طالبان حکومت نے ملک میں انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان میں قومی ٹی وی چینل پر آئی پی ایل سیزن 14 کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کی ہے۔

اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا مینجر ابراہیم مومند کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے قومی ٹی وی چینلز آئی پی ایل کے میچز نہیں دکھاسکیں گے، مبینہ طو رپر یہ پابندی حکومت کی جانب سے اسلام مخالف مواد، خواتین ڈانسرز کی موجودگی کے باعث عائد کی گئی ہے۔


افغان صحافی انیس الرحمان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ افغانستان کا ایک سپورٹس چینل آئی پی ایل کی براڈ کاسٹ کیلئے فیس بھی ادا کرچکا ہے۔


اس خبر کی افغان حکومت یا طالبان ذرائع سے ابھی تک باضابطہ طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمئر لیگ کے 14ویں سیزن کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہوچکا ہے، ٹورنامنٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کے علاوہ کئی بین الاقومی اسٹارز بھی جلوہ گر ہوں گے۔
 
Advertisement

Haha

Minister (2k+ posts)
اگر یہ خبر سچ ہے تو پاکستان بھی ایسا ہی کرے تو شاید بہتر رہے
جو پاکستا٘ن کے ساتھ ہوا اس کا کچھ تھوڑا بہت بدلہ
 
Sponsored Link