امریکہ میں مقیم پاکستانی شخص کی اپنی ساس ، بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی

suicci1i11.jpg


امریکہ میں مقیم پاکستانی شخص نے اپنی ساس ، بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں ایک بیوی سے جھگڑے کے دوران مشتعل ہونے والے شخص نے ساس، بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدہ علیحدہ رہنے والے میاں بیوی میں طلاق کی نوبت آچکی تھی، تاہم خاتون کی جانب سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر اس کے شوہر کو شدید غصہ تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے روز خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ ملازمت پر جانے کیلئے گھر سے نکلنے والی تھی کہ اس کا شوہر آگیا اور دونوں میں تکرار شروع ہوگئی، بحث جب حد سے بڑھی تو شوہر آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے بندوق نکال کر دونوں کو قتل کرنے کیلئے فائر کردیا۔

خاتون کو بچانے کیلئے اس کی والدہ باہر آئیں تو سفاک شخص نے ان پر بھی گولیاں برسادیں اور جب تینوں خواتین دم توڑ گئیں تو ملزم نے خود کو گولی مارکر اپنا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 4 لاشیں برآمد ، خود کار پستول اور خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے مقتولین کی شناخت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

تاہم مرنے والوں کی نماز جنازہ جس اسلامک سوسائٹی کے زیر انتظام پڑھائی گئی اس کی انتظامیہ کے مطابق چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اوران کی شناخت سعدیہ منظور،بیٹی خدیجہ محمد اور ساس عنایت بی بی کے نام سے ہوئی ہے،اسلام سوسائٹی نےقاتل کے نام کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
 
Advertisement

Hunter1

Senator (1k+ posts)
Allah or us ky Rasoon S.A.W or Akhirat pr thora bhe imaan ho ga to na to vo nahaq qatal karay ga na khud kushi

Kufar ke moot mara qatal ka booj alag sy,

as a Muslim Nation hum ko daykha ho ga kahin yea qatal humaray kandhoo pr na aa jae,

apnay hamsai rishtaydaroo ka khayal karain, kisi ka boycott na karain, or Islam Quran ko apna lain or taleem phalain
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
افسوسناک واقعہ ہی نہیں اسلامک سوسائیٹی کے ملاوں کا رویہ بھی انتہای شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ یہ منافق مقتول خواتین کے نام کس بے شرمی سے بتا رہے ہیں مگر سفاک قاتل کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے حالانکہ اس کا نام بتانا زیادہ ضروری تھا تاکہ پتا چلتا کہ یہ ابلیس کون تھا جس کو غصہ پر کنٹرول ہی نہیں تھا اور خود بھی ایسی موت مرا کہ نہ دنیا میں کوی عزت اور نہ ہی آخرت میں
ہوسکتا ہے ملا فیملی میں سے کوی ہو؟
 

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
Allah or us ky Rasoon S.A.W or Akhirat pr thora bhe imaan ho ga to na to vo nahaq qatal karay ga na khud kushi

Kufar ke moot mara qatal ka booj alag sy,

as a Muslim Nation hum ko daykha ho ga kahin yea qatal humaray kandhoo pr na aa jae,

apnay hamsai rishtaydaroo ka khayal karain, kisi ka boycott na karain, or Islam Quran ko apna lain or taleem phalain
he went mental psychotic, as normally nobody kills their own kids
 
Sponsored Link