امریکی ائیرپورٹ حکام نے پوچھ گچھ کرنے پر معافی مانگی،شہر یار آفریدی

7safridi.jpg

پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ائیرپورٹ حکام نے پوچھ گچھ کرنے پر معافی مانگی اور پروٹوکول کی پیشکش کی تھی۔

جیو نیوز کے مطابق فرانس میں ایک تقریب کے دوران شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ جب امریکی دورہ پر ہوتے ہیں تو ان کے پیچھے پاکستانی سبز ہلالی پرچم کی طاقت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ امریکا دورہ کے لئے گئے ان سے افغانستان جانے سے متعلق الگ کمرے میں لے جا کر پوچھ گچھ کی گئی، لیکن جب انہیں علم ہوا کی وہ پاکستان کے وفاقی وزیر ہیں تو انہوں نے پروٹوکول دینےکی پیشکش کی۔


وفاقی وزیر نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے امریکی ائیرپورٹ حکام کی جانب سے پروٹوکول کی پیشکش ٹھکرا دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان سے متعلق جعلی نیوز بناتا ہے اور ہمارے اپنے بھی ساتھ مل جاتے ہیں، ہمارا لیڈر پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتا، اسے عوام کی تکلیف کا احساس ہے، حلال کا لقمہ کھانے والے پر دنیا فخر کرتی ہے۔
 
Advertisement

Worldtronic

MPA (400+ posts)
وفاقی وزیر نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے امریکی ائیرپورٹ حکام کی جانب سے پروٹوکول کی پیشکش ٹھکرا دی۔
biggest Lier.
 

Behrouz27

Minister (2k+ posts)
امریکی ائیرپورٹ حکام شہر یار آفریدی کے پاؤں پڑ گئے اور منتیں کی کہ
پروٹوکول ہم سے لے لو
😳
 
Sponsored Link