امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلیے بجٹ میں اضافہ نہیں کیا،عمران خان

1imrankhanqabilyilaqa.jpg

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کے لیے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا،انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہماری حکومت نے قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے محض 110 ارب کا بجٹ رکھا۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قبائلی اضلاع کے لوگوں کے لیے 131 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے تھے لیکن شہباز حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز میں کمی، بے گھر افراد کے لیے کچھ مختص نہیں کیا گیا جبکہ ہمارے دیئے گئے گزشتہ بجٹ میں بھی کٹوتی کی گئی،حکومت کے ناکافی اقدامات، نااہلی اور بدنیتی ظاہر ہورہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1535902890459648002
اس سے قبل وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہم سے بجٹ پر کوئی مشاورت نہیں کی،بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لئے بدنیتی ظاہر کی گئی، پہلا سال ہے ضم اضلاع کیلئے بجٹ کم کردیا گیا۔

یمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے بجٹ کم کرکے قبائلی اضلاع کے ساتھ زیادتی کی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ قبائلی اضلاع کا بجٹ زیر بحث نہیں لایا گیا،قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد این ایف سی کا فنڈ ملنا چاہیے ، قبائلی اضلاع فنڈز کے ایشو پر مفتاح اسماعیل کے بات کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1535928860981723141
تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے بجٹ پر حیرت ہے کیونکہ وفاقی بجٹ میں کوئی سمت نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلے 131 ارب ملے تھے اس بار 110 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ ہم عمران خان سے 131 ارب روپے سے بھی زیادہ مانگ رہے تھے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے یقین دلایا تھا کہ 60 ارب کو 80 یا 74 ارب رکھیں گے،ان سے کہا کہ ہمیں تحریری طور پر چاہیے کیونکہ خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع کی ذمہ داری لے رکھی ہے،امپورٹڈ حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں میں ایک نے بھی قبائلی اضلاع کے حق کے لیے نہیں بولا۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)

مسٹر شکایتی ۔ ???۔

تیرے حالات نے کیسی تیری نیت کردی ۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
In se kisi achay ki umeed mat rakho..
Ye choor apnay cases khtam karnay aur next election m rigging ki tiyari k lia ayain.Baqi sab khana pori ha.