
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے وفاقی وزیر داخلہ کے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ بات کسی غنڈے کی نہیں بلکہ ایک امپورٹڈ حکومتی وزیر کی ہے۔ اس سے ان کی پریشانی نظر آتی ہے کہ عمران خان پر کوئی الزام تو ثابت ہو نہیں سکتا مگر انکی خواہش ہے کہ کسی بھی طرح انتقامی کارروائی کر کے عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ فاشسٹ حکومت کے لئے آئین قانون کچھ معنی نہیں رکھتا۔
https://twitter.com/x/status/1528322178537889792
انہوں نے مزید کہا کہ کہاں ایک طرف ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین سمیت 14 لوگوں کو قتل کرنے والے منشیات فروشی کا ملزم اور کہاں دوسری طرف عالم اسلام کا لیڈر عمران خان، امپورٹڈ وزیر داخلہ کو اپنی اوقات سے بڑھ کر بھڑکیں مارنے کی بیماری ہے، آسمان پر تھوکا منہ پر آتا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا، اگر عمران خان تین دن وہاں گزار لیں تو ان کی ساری سیاست باہر نکل جائے گی۔