ایم کیوایم نے وفاقی اور سندھ حکومت سے علیحدہ ہونے کااشارہ دیدیا

shabi1i1i1.jpg

متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ وفاق سے بھی علیحدگی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ دعویٰ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی نے ایک بیان میں کیا اور کہ ایم کیو ایم سے جو وعدے کیے گئے وہ پورے ہوتے نظر نہیں آرہے،اسی لیے سندھ کے ساتھ ساتھ وفاق سے بھی علیحدگی کے امکانات ہیں۔

انہوں نے یہ گفتگو خبررساں ادارے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کی اور کہا کہ نہ تو پیپلزپارٹی کسی سے مخلص ہے اور نہ ہی وفادار ہے، پیپلزپارٹی میں محبت کا فقدان بھی ہے، یہ باتوں کی حد تک وعدے کرتے ہیں ان پر عمل درآمد نہیں کرتے

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کو اپنے لیے سیاسی خطرہ مانتی ہے، پیپلزپارٹی سے کہہ چکے ہیں کہ جو وعدے ایم کیو ایم سے ہوئے وہ پورے نہیں کیے جارہے۔
https://twitter.com/x/status/1542480558407688193
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے سیاسی اتحاد کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے ایک دروازہ کھلا رکھتے ہیں،لوگ سمجھتے ہیں ہمیں جلدی ہوتی ہے، ہمیں اگر لگے دھوکہ ہورہا ہے تو ہم الٹی میٹم دے کر دوسرے مرحلے میں اتحاد سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے معاہدہ ایم کیو ایم کیلئے مشکل ترین فیصلہ تھا، بہت مخالفت تھی، مگر ہم ابھی بھی انہیں ٹائم دے رہے ہیں تاہم اس وقت سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ وفاق سے علیحدگی کا بھی امکان ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
In ka koi etbar nahi.. Jo aik dafah bik gia..us ko doubara khareed na mushkal nahi.. If they sincere with the peoples.. Then don't need dhamkian..MQM walay anay walay election m apnay voters ko lolly pop de rehay hain..
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ایم کیو ایم جیسی جماعتیں سوائے لوٹا گیری کرنے کے کچھ نہیں کر سکتیں​
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

ڈاکو زرداری ایم کیو ایم کو صرف وعدوں پر ہی ٹرخائے گا۔ یہ ان گدھوں کی کم عقلی ہے کہ وہ ڈاکو کو پہچان کر بھی اس کے ھاتھ میں اپنی متاع دے کر لٹ گئے