این اے 133 سے تحریک انصاف کا امیدوار کون ہوگا؟فیصلہ ہوگیا

jasmh112.jpg


این اے 133 سے تحریک انصاف کا امیدوار کون ہوگا؟ تحریک انصاف کی قیادت نے امیدوار کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے ‏لیے سیاسی جماعتوں نے سرجوڑ لیے ہیں۔مسلم لیگ ن بھی موزوں امیدوار کی تلاش میں ہے، ایسے میں تحریک انصاف نے امیدوار کا نام فائنل کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو این اے 133 کیلئے میدان میں اتارا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں لاہور کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا اور بورڈ نے NA -133 کے ضمنی الیکشن کے لئے متفقہ طور پر جمشید اقبال چیمہ کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ضمنی الیکشن میں امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا


پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن اور ‏پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں اپنے امیدوار فائنل نہیں کر سکی ہیں۔مسلم لیگ ن کی طرف سے متوقع امیدوار کیلئے خواجہ احمد حسان، حافظ نعمان ، کرنل مبشر کے نام لئے جارہے ہیں لیکن ابھی تک طے نہیں ہوا۔

الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی طرف سے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازچوہدری امیدوار تھے جنہوں نے 77293 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے پرویز ملک نے اس سیٹ پر 89699 ووٹ لئے تھے اس طرح اعجاز چوہدری 12 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئے تھے۔


جمشید اقبال چیمہ معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ 2011 سے تحریک انصاف کا حصہ ہیں جبکہ ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اور رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔
 
Advertisement

hello

Minister (2k+ posts)
اللہ جمشید اقبال چیمہ کو کامیاب کرے
آمین
چیمہ صاحب بہت ذہین خوش اخلاق ملن سار شخصیت ہیں یہ جب اپنی دو بیویوں کے ساتھ میدان میں اتریں گیں بڑوں بڑوں کے چھکے چھڑا دیں گیں لیکن نونی لیک کوشش کرے گی ٹکٹ بیوہ پرویز ملک صاحب کو دیا جائے اور ہمدردی کا ووٹ لیا جائےجو وہ ہمیشہ سے کرتی رہی ہے
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
چیمہ صاحب بہت ذہین خوش اخلاق ملن سار شخصیت ہیں یہ جب اپنی دو بیویوں کے ساتھ میدان میں اتریں گیں بڑوں بڑوں کے چھکے چھڑا دیں گیں لیکن نونی لیک کوشش کرے گی ٹکٹ بیوہ پرویز ملک صاحب کو دیا جائے اور ہمدردی کا ووٹ لیا جائےجو وہ ہمیشہ سے کرتی رہی ہے
she is already MNA on reserved seat
 

ranaji

President (40k+ posts)
Premium Member
چیمہ صاحب بہت ذہین خوش اخلاق ملن سار شخصیت ہیں یہ جب اپنی دو بیویوں کے ساتھ میدان میں اتریں گیں بڑوں بڑوں کے چھکے چھڑا دیں گیں لیکن نونی لیک کوشش کرے گی ٹکٹ بیوہ پرویز ملک صاحب کو دیا جائے اور ہمدردی کا ووٹ لیا جائےجو وہ ہمیشہ سے کرتی رہی ہے
کیا آپ کو چیمہ صاحب کی دو بیویوں پر اعتراض ہے یا رشک ہے یا جیلس کہ آپ کی ایک بھی نہیں یا ایک ہی ہے اور چیمہ صاحب کی دو دو کیونکہ آپ نے اس پوری تحریر میں زور دو بیویوں پر دیا ہے
😂😂
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
چیمہ صاحب بہت ذہین خوش اخلاق ملن سار شخصیت ہیں یہ جب اپنی دو بیویوں کے ساتھ میدان میں اتریں گیں بڑوں بڑوں کے چھکے چھڑا دیں گیں لیکن نونی لیک کوشش کرے گی ٹکٹ بیوہ پرویز ملک صاحب کو دیا جائے اور ہمدردی کا ووٹ لیا جائےجو وہ ہمیشہ سے کرتی رہی ہے
For PMLN+PPP the best candidate is Justice rtd Abdul Qayyum Khan the most honest judge.
 

ranaji

President (40k+ posts)
Premium Member
For PMLN+PPP the best candidate is Justice rtd Abdul Qayyum Khan the most honest judge.
فائز عیسی ، کانا دجال ، قاسم گوبر ، من سور شاہ ،باقر شاہ ، اور چار ہمنوا ان کا بھی چانس تو ہے مگر مجبوری ہے حکومت امرتسری ہیرا منڈی والے کی نہیں
 
Sponsored Link