این اے 245 کراچی سے تحریک انصاف کا متوقع امیدوار کون ہوسکتا ہے؟

na245kar11.jpg


کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدوار کا نام سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب27 جولائی کو ہوگا ، انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اس انتخاب کیلئے اپنے امیدوار کا نام فائنل کرلیا ہے اور محمود مولوی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، محمود مولوی نے آج اپنے کاغذات نامزدگی بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیئے ہیں۔

محمود مولوی پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماؤں میں سے ایک ہیں ، انہوں نے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے نائب صدر، مشیر برائے وزارت ساحلی امور اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

محمود مولوی کے علاوہ اس حلقے سے مصطفیٰ کمال کی پاکستان سرزمین پارٹی کے حفیظ الدین نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔
 
Advertisement
Sponsored Link