ای وی ایم پر بلدیاتی الیکشن کرانا ناممکن کیوں ہے؟ شبلی فراز نے وجہ بتادی

shibli-faraz-111.jpg


ای وی ایم مشین کے معاملے پر اپوزیشن کی جانب سےتنقید کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الانتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر نہیں ہو سکتے۔

دی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور نہ ہی دنیا میں دستیاب مشینیں ایسے انتخابات کے انعقاد کیلئے کارآمد ہیں،جیسے الیکشن پاکستان میں ہوتے ہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں صرف براہِ راست تحصیل ناظم یا ضلع ناظم کے الیکشن کیلئے استعمال کی جاسکتی ہیں،ان انتخابات کیلئےامیدواروں کا ایک ہی پینل ہےٓ،بلدیاتی الیکشن میں مختلف نشستوں پر امیدواروں کے مختلف پینل ہوتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ایسے انتخابات کے انعقاد کیلئے نہیں بنائی گئیں۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کریں گے جنہوں نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت پنجاب میں بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ پہلے ہی الیکٹرانک مشینوں کے حوالے سے قانون منظور کر چکی ہے اور صوبائی حکومت بھی اب ایسا ہی قانون منظور کرے گی۔


دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک مشینوں پر کرانے کیلئے لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ کا نیا مسودہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں فراہم کیا جائے تاکہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے انتظامات کرنے میں آسانی ہو۔

 
Last edited by a moderator: