اے آروائی کے سربراہ سلمان اقبال نے مریم اورنگزیب کے دعوؤں کو جھوٹ قراردیدیا

salmn0111.jpg

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر جواب دے دیا انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کو سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس اس بات کو ثابت کرتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1540680835715584000
سلمان اقبال نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اطلاعات نے لاہور ہائیکورٹ سے متعلق جھوٹا بیان دیا جب کہ واضح عدالتی آرڈر ہے کہ اے آر وائی پی ٹی وی معاہدہ قانون کے مطابق ہے،اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ اے آر وائی کو ایسے ہتھکنڈوں سے دبا سکتی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اےآر وائی پی ٹی وی معاہدے میں اے آر وائی نے خرچہ اپنے ذمے لیا، معاہدے میں اے آر وائی نے 60 فیصد خرچہ اپنے ذمے رکھا جب کہ منافع میں صرف 40 فیصد کا حصہ رکھا۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ان کا یہ اقدام صرف پاکستان کیلئے ہے کہ میں ایسے معاہدے پر رضامند ہوا، کیونکہ کوئی کاروباری شخص ایسی شرائط پر آمادہ نہیں ہوتا جو مفاد میں نہ ہو، بڈنگ میں بولی دہندگان میں سے کسی نے ان شرائط پر آمادگی ظاہر نہیں کی تھی لیکن پاکستان اور کرکٹ سے محبت کی وجہ سے میں ان شرائط پر آمادہ ہوا۔

سلمان اقبال کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ٹیم اے آر وائی پاکستان کے عوام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،میں نے عدالتوں میں اپنا کیس لڑا ہے اور لڑتا رہوں گا، عدالتیں اور عوام تعین کریں گی کہ کون صحیح ہے اور کون غلط ہے؟ مجھے عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے قانون کا بول بالا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1540681486982062081
دوسری جانب اے آر وائی کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر احمد یوسف نے ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مریم اورنگزیب نےاےآروائی کےخلاف پوری پریس کانفرنس کرڈالی اور ایک باربھی یہ نہ بتایاکہ اےآروائی قانون کےمطابق جوکرکٹ رائٹس جیتاتھااس کاخواہاں جیوبھی تھا،جب لاہورہائی کورٹ کےآرڈرکےمطابق سوال کیاگیاتب بھی جھوٹ بولتےہوئےمریم اورنگزیب نےکہاکہ لاہورہائی کورٹ کااس معاملےمیں کوئی آرڈرنہیں۔
https://twitter.com/x/status/1540695697019678722
ارشد شریف نے لکھا کہ سلمان اقبال عوام تو اپنا فیصلہ دے چکی، آپ اور ہم جہاں جاتے ہیں، ہزاروں لوگ دعائیں دیتے ہیں، ہماری مائیں، بہنیں بیٹیاں دُعائیں دیتی ہیں،عدالتوں نے پہلے بھی انصاف دیا- انشااللہ ، اللہ کی مدد سے پاکستان کے لئے پاکستان کی یہ جنگ بھی ہم جیتیں گے-
https://twitter.com/x/status/1540705587394412544
بیرسٹر اعتزاز احسن نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سلمان اقبال اور اے آر وائی کو مجرم ٹھہرانے والے منہ کی کھائیں گے،یہ ان کا رویہ رہا ہے، حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس توہین عدالت ہے،عدالت میں پی ٹی وی کی پوزیشن کچھ اور ہے جبکہ مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس اس کے برعکس ہے، اے آر وائی نے بالکل شفاف معاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی وی نے جو خود تسلیم کیا ہوا ہے، مریم اورنگزیب اس سے انکار کررہی ہیں، وہ عدالت کو دباؤ میں لینا چاہتی ہیں، اعتزاز احسن نے کہا کہ اپیل میں معاملہ ہو تو تبصرہ نہیں کیا جاسکتا لیکن یہ تبصرہ کررہے ہیں۔