بابراعظم آئی سی سی کی سال2021کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کےکپتان بن گئے

8babaricccap.jpg

آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کیلئے سال کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل انٹرنیشنل ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں تین پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کرکٹ کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا جس کی کپتانی پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو سونپی گئی ہے۔

آئی سی سی کی ٹیم میں اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1483752386447429637
ٹیم بابراعظم (کپتان) ، محمد رضوان( وکٹ کیپر)، جوز بٹلر، ایڈن مرکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوز ہیزل وڈ،ونندو ہسارنگا، مستفیض الرحمان اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

آئی سی سی نے اس ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کا اعلان کرنے کا مقصد اس سال میں ہراپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال آئی سی سی کی ٹی20 ٹیم میں کوئی بھی بھارتی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
صدارتی نظام کیا ہے؟ پاکستان کو اس کی ضرورت کیوں ہے؟

ہاہاہا...یہ آپ نے صدارتی نظام کی بےوقت راگنی شروع کر دی؟
ہم تو آی سی سی کی ٹی ٢٠ کرکٹ ٹیم کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں؟
آپ اس بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں ?