بدمعاشوں کا یہ ٹولہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے کچل رہا ہے،عمران خان

17khanbadmashtola.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں جلد انتخابات کے انعقاد کامطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ سری لنکا کے راستے پرچلیں ہمیں ملک میں فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخاب کا اعلان کرنا ہوگا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کے اسلام آباد جلسے کی جھلکیوں پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں گزشتہ روز کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے مناظر موجود تھے۔


عمران خان نے اپنے پیغام میں امپورٹڈ حکومت اور اس کے پیچھے کے کرداروں کو واضح پیغام دیتے ہوئےکہا کہ مکمل افراتفری سے نکلنے کا واحد راستہ فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا اعلان اور انعقاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ ایک طرف جس طرح عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی میں کچل رہا ہے وہیں دوسری طرف ان کی منی لانڈرنگ کے ذریعے اورکرپشن کی دولت کے 1100 ارب روپے چوری کر رہا ہے۔


سابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کرتے ہوئےکہا کہ یہ صرف وقت کی بات ہے اس سے پہلے کہ ہم سری لنکا کے راستے پر چلیں اور مکمل معاشی اور سیاسی پستی میں گرجائیں ہمیں ملک میں فوری طور عام انتخابات کا اعلان کروانے چاہیے۔
 
Advertisement

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

لفظ بدمعاش ان لوگوں کی ڈکشنری میں بہت مؤدبانہ لفظ ہے . اس لفظ پر تو یہ بہت خوش ہوتے ہیں

انہیں انکے شایان شان سؤر کہیں سؤر
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)

لفظ بدمعاش ان لوگوں کی ڈکشنری میں بہت مؤدبانہ لفظ ہے . اس لفظ پر تو یہ بہت خوش ہوتے ہیں

انہیں انکے شایان شان سؤر کہیں سؤر
دراصل سور تو انکا باپ تھا یہ تو اسکے بچے ہیں میر جعفر سمیت
 
Sponsored Link