بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکہ، 3 اہلکار ہلاک متعدد زخمی

indian-nav1121.jpg


بھارتی بحریہ کے گودام میں موجود ایک پرانے جنگی جہاز میں دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک جبکہ11 زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں بھارتی بحریہ کے ایک گودام کے اندر موجود پرانے جنگی جہازوں میں سے ایک میں دھماکہ ہوا، یہ روسی جہازآئی این ایس رنویر 1986 میں بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

واقعہ سے متعلق بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دھماکہ جہاز کے اندرونی ڈبے میں ہوا تاہم کسی قسم کا مالی نقصان نہیں ہوا ہے ، دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کیلئے بورڈ آف انکوائری قائم کردی گئی ہے۔


دوسری جانب بھارتی خبررساں ادارے این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں واقعہ میں دہشت گردی کے شک کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں کسی قسم کا گولہ بارود استعمال نہیں ہوا ہے۔

دھماکے میں ہلاک ہونےو الے بحریہ کے اہلکاروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ 11 زخمی افراد کو علاج کیلئے بحریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔