بھارتی ریاست گجرات میں خاتون70 برس کی عمر میں ماں بن گئی،معالج حیران رہ گئے

2%DB%8C%D9%86%D8%AF%DB%92.jpg

بھارتی ریاست گجرات میں جیونبن رابری نامی خاتون 70 برس کی عمر میں مصنوعی حمل کاری (آرٹیفیشل انسیمینیشن) کے عمل کے ذریعے ماں بن گئی۔

70 سالہ جیونبن رابری نے میڈیا کو بتایا کہ 25 برس کی عمر میں اس کی شادی ہوئی تھی اور وہ پچھلے 45 برس سے اولاد کی خواہش دل میں لیے اس کیلئے ترس رہی تھی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے معالجوں نے بھی جواب دے دیا تھا کہ اس عمر میں اس کا ماں بننا ناممکن ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق جیونبن رابری انسیمنیشن کیلئے جب ڈاکٹر کے پاس آئی تو انہوں نے بھی پہلے انکار کیا مگر جب اس نے اصرار کیا اور بتایا کہ اس کے خاندان میں اس طرح کئی خواتین ماں بن چکی ہیں تو ڈاکٹر نے بغیر کوئی امید دلائے انسیمینیشن کا عمل شروع کیا۔


ڈاکٹر نے بتایا کہ جیونبن رابری کے شوہر اس سے عمر میں 4 سال بڑے ہیں اس لیے ایسا ہونے کی امید بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر تھی۔ مگر پھر بھی ان کے اصرار پر مصنوعی حمل کاری کا عمل شروع کیا اور وہ ماں بن گئی ہیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ انہوں نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ ایک ان کی زندگی کا نادر ترین موقع ہے لگتا ہے کہ دوبارہ وہ ایسا کوئی واقعہ نہیں دیکھ پائیں گے۔ قبل ازیں 2019 میں ایک خاتون نے 74 برس کی عمر میں ماں بن کر معمر ترین ماں ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس خاتون کا تعلق بھی بھارت سے تھا اور اس کا نام منجیا مایا رامتی تھا۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
Read translation of Surah Maryam, Zakaria AS and his wife were over 100 years old and Allah gave them Yahya AS.
there werent as many diseases and viruses back
therefore it is uncommon now

but because of in advancement of medicine, this will be possible again