بھارت:شادی میں آگ لگنےکے باوجود مہمانوں کی دعوت اڑانے کی ویڈیو وائرل

india-qorma-fire-2112.jpg


بھارتی ریاست مہاراشٹر کی شادی کی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ٹینٹ میں آگ لگی تھی لیکن کھانے کے رسیاء باراتی دعوت اڑاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر بھوانڈی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ٹینٹ کو آگ نے پکڑ لیا، جس پر لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور ایک افراتفری کا ماحول تھا لیکن اس افراتفریح کے ماحول میں دو افراد ایسے تھے جو آگ کی پرواہ کئے بغیر شادی کے قورمے کا مزالیتے رہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دعوت میں شریک ایک شخص پیچھے مڑکر آگ کی طرف دیکھتا ہے اور بجائے اپنی جان بچانے کے پھر کھانے میں مشغول ہوجاتا ہے۔


یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے انصاری میرج ہال میں شادی کی تقریب کے دوران جب کھانا کھولا گیا تو اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی ٹینٹ میں آگ لگ گئی، جسے دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

ایک طرف تو لوگوں کو جان کی بچانے کی فکر تھی اور شادی ہال خالی کررہے تھے تو دوسری طرف اس تقریب میں 2 ایسے اشخاص بھی تھے جنہوں نے آگ کی پرواہ نہ کی اور کھانا کھان نہ چھوڑا اور بڑے مزے سے اپنی کرسی پر بیٹھ کر کھانے کا مزالیتے رہے۔

اس اثناء میں فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، آگ سے تمام مہمان محفوظ رہے جبکہ آگ کی لپیٹ میں دو موٹرسائیکل، میز اور کرسیوں سمیت پردے اور ٹینٹ جل کر خاک ہوگئے
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
یہی قصہ پٹواریوں کا بھی تھا۔۔
انہیں بریانی اور نان کھلا کر ملک میں کرپشن کی آگ لگائی گئی۔۔
مگر یہ کھانے میں مست تھے۔۔ کہ ن نے نان تو کھلایا۔۔
کیا ہوا اگر ملک کو جلایا۔​
 

Ziggo

Politcal Worker (100+ posts)
یہی قصہ پٹواریوں کا بھی تھا۔۔
انہیں بریانی اور نان کھلا کر ملک میں کرپشن کی آگ لگائی گئی۔۔
مگر یہ کھانے میں مست تھے۔۔ کہ ن نے نان تو کھلایا۔۔
کیا ہوا اگر ملک کو جلایا۔​
???