بھیڑ کے روپ میں موجود بھیڑیوں سے ہوشیار رہیں، ڈیرن سیمی

i1211.jpg


بھیڑ کے روپ میں موجود بھیڑیوں سے ہوشیار رہیں، ڈیرن سیمی انگلش کرکٹ بورڈ کے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے فیصلے پر برس پڑے

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے مقبول ترین غیر ملکی بلے باز ڈیرن سیمی نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر ای سی بی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بھیڑ کے روپ میں موجود بھیڑیوں سے ہوشیار رہیں۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ان بھیڑیوں کو کھانا کھلانے کے باوجود یہ آپ کو تب کھائیں گے جب آپ سو رہے ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1440021472559435786
کچھ روز قبل بھی ڈیرن سیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے دیکھے ہیں، آسٹریلیا میں بھی واقعات ہوتے دیکھے ہیں، دنیا میں ہر جگہ واقعات ہوتے ہیں لیکن وہاں کوئی شور نہیں مچاتا۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا فیلڈ ماہرین کہہ رہے ہیں کہ پاکستان محفوظ ہے تو اعتماد کرنا چاہیے، پچھلے 6 سال سے پاکستان آ رہا ہوں، ہمیشہ اچھا تجربہ رہا۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بدل چکے ہیں، پہلے لوگ پوچھتے تھے پاکستان جانا محفوظ ہے؟ اب لوگ پوچھتے ہیں پاکستان میں کھانا کہاں جا کر کھائیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی ہے، انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ کیونکہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

ای سی بی نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Thank you Darren Sammy for your utmost support and for being so vocal for Pakistan.