
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت گزشتہ چند ماہ سے ہماری قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی باقاعدہ مذاکرات نہیں ہیں بلکہ غیر رسمی ملاقاتیں ہیں جن میں اہم موضوعات پر بات چیت ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی پارٹی میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو بات چیت کرنا چاہتے ہیں کچھ ایسے لوگ ہیں جو کہ خود کو ہراول دستے کے طور پر پیش کرتے ہیں کچھ ایسے ہیں جو ہراول دستے میں شامل ہیں جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو ہراول دستہ تو نہیں ہیں مگر ظاہر ایسے ہی کرتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو کہ بات چیت کے ذریعے معاملات کا حل چاہتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کہ تصادم ہی چاہتے ہیں۔ یہ لوگ سینئر قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1595525209699803137
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقاتیں غیر رسمی گفتگو کی صورت میں ہیں جن کے نتیجے میں مذاکرات بھی ہو سکتے ہیں۔ مگر یہ واقعی بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو شہبازشریف نے بطور اپوزیشن لیڈر جس میثاق معیشت کی بات کی تھی اسی کو بنیاد بنا کر بات کا آغاز کرنا چاہیے کیونکہ وہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔
قبل از وقت انتخابات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود اس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دے سکتے البتہ اگر مخالفین کے ساتھ مذاکرات ہو جاتے ہیں تو کچھ ہو سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawja-ksj.jpg