تیسری شادی بھی ضرور کروں گا ، جیسے اس ملک کا کپتان : عامر لیاقت

amir-liaqat-sd.jpg


عامر لیاقت حسین کی شادیاں ہر بات زیر موضوع رہتی ہیں، تیسری بیوی کی دعویدار سامنے آئی تو ہلچل مچ گئی، دوسری بیوی طوبیٰ کی علیحدگی کے بھی خوب چرچے ہوئے، اور اب عامر لیاقت نے خود بھی تیسری شادی کا اظہار کردیا۔

پبلک نیوز سے گفتگو میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ابھی میری دو شادیاں ہوئی ہیں لیکن تیسری بھی ضرور کروں گا۔ شادیاں خان صاحب کی طرح تین ہی ہونی چاہیں، جیسے اس ملک کا کپتان، ویسے ہی اس کے کھلاڑی ہونے چاہیے۔

ساتھ ہی عامر لیاقت نے دلچسپ بات بھی بتائی، کہا میں شادی کیلئے جب لڑکی کا انتخاب کرتا ہوں تو اس کی عمر دیکھتا ہوں، میری موجودہ اہلیہ طوبیٰ محض 24 سال کی ہیں،تیسری بیوی تو کم از کم 20، 21 سال کی ہوگی۔


عامر لیاقت نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے قربتیں بڑھ چکی ہیں، پارٹی سے استعفے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے موقع نہیں دیا جا رہا تھا، اس لئے میں نے سوچا کہ پھر میرا فائدہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا یا غلط؟ اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ میں آخری وقت تک عمران خان کیساتھ رہوں گا۔ تحریک انصاف ہی میری آخری جماعت ہے،پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف ہی ہے۔

عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی، کیونکہ اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لولی لنگڑی ہوچکی ہے،عامر لیاقت نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کا کانا راجہ قرار دیا۔

عامر لیاقت حسین اس بات کا اعتراف کیا کہ کوئی بھی پریشانی ہو لیکن آپ امید کیساتھ جڑے رہتے ہیں، عمران خان میں ایک امید کی کرن نظر آتی ہے کہ وہ جلد یا بدیر اس ملک کیلئے ضرور کچھ کریں گے۔
 
Advertisement

Landmark

Minister (2k+ posts)

he affords to get married to 4 at the same times​

youthia and patwar q shoor kr reheh ha​

it is a sunait Aamal​

 
Sponsored Link