جب سے وزیر بنا ہوں کنگلا ہوگیا ہوں،علی زیدی

alizad00d11.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنا علی زیدی نے کہا ہے کہ جب سے وزیر بنا ہوں کنگلا ہوگیا ہوں اپنی اور بیوی کی بچت سے آنے والی رقم سے گزارا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری علی زیدی سکھر میں ایک ورکرز کنونشل سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اصل نظریہ بھٹو نے دیا تھا آج زرداری اسی نظریے کو بیچ رہے ہیں۔

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، سکھر، شکارپور، جیکب آباد سمیت سندھ کے کسی بھی شہر میں کوئی کام نہیں ہوا، سندھ میں پانچ ہزار سے زائد اسکول بند کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔


علی زیدی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سندھ کی نسبت سستی گندم دستیاب ہے ، سندھ میں گندم کیوں مہنگی ہے؟ کیونکہ سندھ کی بیشتر شوگر اور فلورملز آصف زرداری کی ملکیت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے تین سال کا حساب مانگا جارہا ہے، میں تو جب سے وزیر بنا ہوں کنگلا ہوگیا ہوں، سوا دو لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے ، بیوی اور اپنی بچت سے آنے والی رقم سے گزارا کرتے ہیں۔