جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کی تیاریوں پر ایک نظر

6maraymdeses.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں تیاریوں کے خوب چرچے ہورہے ہیں ، انہیں تقریبات میں مریم کی تیاریوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

جنید صفدر کی شادی میں دلہا اور دلہن کے بجائے زیادہ مریم نواز شریف چھائی رہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں کے ملبوسات اور تیاریاں زیر بحث رہیں۔


مریم نواز نے اپنے بیٹے کی پہلی ڈھولکی میں سلور ایمبرائڈری کے کام والا ایتھیریل وائٹش کلر کا لباس پہنا تھا اور ساتھ ہی ساتھ سلور اسٹون کے جیولری سیٹ نے مریم کی خوبصورتی کو مزید کئی گنا بڑھا دیا تھا۔


272482_1847230_updates.jpg


جنید صفدر کی 2 ڈھولکی کی تقریبات منعقد ہوئی تھیں، دوسری تقریب مریم کے چچا زاد بھائی حمزہ شہبازشریف کی میزبانی میں منعقد ہوئی تھی جس میں مریم نواز شریف نے سائرہ شکیرہ کا بلیک اور کاپر کلر کا ڈیزائنر ڈریس پہنا تھا، اس تقریب میں مریم نواز نے اپنی مرحوم والدہ کلثوم کا زیور پہنا تھا۔



ڈھولکی کے بعد جنید صفدر کے مایوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مریم نواز موقع کی مناسبت سے پیلے رنگ کے غرارے میں دکھائی دے رہی تھیں ،ا نہوں نے اس دن ہلکی جیولری کا انتخاب کیا اور بالوں میں پھول لگایا۔



مہندی کی تقریب میں مریم نواز نے بھینو مشرا کا ڈیزائن کردہ لہنگا چولی پہنا جس کا رنگ گرین اور اس پر شیشے کا کام دیدہ زیب تھا۔



قوالی نائٹ میں مریم نواز آتشی گلابی رنگ کی بنارسی ساڑھی میں نظر آئیں جس کے ساتھ انہوں نے گولڈن کلر کی جیولری پہن رکھی تھی،سنگیت نائٹ کیلئے مریم نے ایک بار پھر سائرہ شکیرا کا ہی ڈیزائن کردہ پیل پنک اور ڈل گولڈن رنگ کا لباس پہنا تھا۔





جنید صفدر کی بارات کے موقع پر دلہے کی والدہ نے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ خوبصورت گرین کلر کے شرارے کا انتخاب کیا جس کے ساتھ نیٹ کو نفیس دوپٹا تھا جس کے بارڈر پر پنک کلر کے پھولوں کی خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی۔

FGvKk7zVIAQnCfQ




شادی کی آخری تقریب ولیمے کی تھی جس میں مریم نواز انگرکھا سوٹ زیب تن کیے ہوئے تھیں جس کا کلر بلو کلاسک تھا، مریم نے اس روز اپنی تیاری میں ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا تھا۔

 
Advertisement

Landmark

Minister (2k+ posts)
Mashalla
Jatni mehnat Youthiey MN ke burayan dooney main lgte hn
utne mehnat who agr aWAM KI KHDMAT MAIN kr lain to
shaid koi batre ah jahe​
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
مریم کے ملبوسات دیکھ دیکھ کر تو ہم تنگ آ گئے ہیں جیسے شادی جنید کی نہیں
مریم کی ہو رہی ہے….کیا مریم کی کوئی تصویر ایسی بھی ہے جس میں اس نے
کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟... 😁
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Muhammad Awais Malik laanat taray pr why the hell sharing her again now
ہاہاہا..شائد یہ حضرت ٹھرکی ہوں ؟
نگاہ تیز ..تخیل بلند...یہ تو کپڑوں کے نیچے
جو چھپا ہے وہ بھی دیکھ لیتے ہیں…. 🤣
 
Sponsored Link