
پرواز میں تاخیر پر جیالے ایم این اے قادرمندوخیل کی عملے سے الجھنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل کی نجی ایئرلائن کی پرواز میں تاخیر پر عملے سے الجھ پڑے، واقعہ کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
پی پی رہنما و ایم این اے قدر مندو خیل نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں گھنٹوں تاخیر پر سیخ پا ہوگئے اور دوسرے مسافروں کے ہمراہ عملے پر اظہار برہمی کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1485624102748663811
ویڈیو میں رکن قومی اسمبلی کو نجی ائیر لائن کے عملے کے ارکان سے بحث وتکرار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیگر مسافر بھی ان کے ہمراہ تلخ کلامی کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ بحث کے دوران ایک مسافر نے سفید ریش فلائٹ اسٹیورٹ کو دھکا دیا جبکہ پی پی رہنما قدر مندوخیل واقعے کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہے اور دیگر مسافروں کے ساتھ ایئرلائن کی بے انتظامی کے خلاف شورشرابا کرتے رہے اور گھنٹوں تاخیر پر احتجاج کرتے رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6qadirmandokhel.jpg