حمزہ شہباز کا وزارت اعلیٰ کا الیکشن مشکوک، سوال اٹھ گئے

javedii11h1h.jpg


حمزہ شہباز کا الیکشن مشکوک ہونے لگا۔۔ تحریک انصاف کے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے جاوید اختر لُنڈ کی حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے کی تردید

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے انتخاب پر سوالات اٹھنے لگے۔یہ ایک بڑی خبر تھی جسے میڈیا میں بہت کم رپورٹ کیا گیا

کچھ روز قبل چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید اختر لُنڈ نے الیکشن کمیشن کے سامنے انکشاف کیا کہ اس نے حمزہ شہباز کو ووٹ نہیں ڈالا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ایم پی اے جاوید اخترلُنڈ کی حد تک ریفرنس نمٹا دیا ۔
https://twitter.com/x/status/1522455277261541377
الیکشن کمیشن کے روبرو جاوید اختر لُنڈ نے کہا کہ میں تو بائیکاٹ کرکے چلا گیا تھا، ووٹ ڈالا ہی نہیں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ میرے نام کے سامنے غلطی یا بدنیتی سے ٹک لگایا گیا۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ لُنڈ مجھ پر تشدد بھی کیا گیا جس پر انہیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انہیں دوبارہ آنے کی ضرورت نہیں۔

اس سے قبل جاوید اختر لنڈ نے 20 اپریل کو حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے حمزہ شہباز کووٹ نہیں ڈالا اور وہ بائیکاٹ کرکے چلے گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1516757843873083397
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جو الیکشن لڑ کے وزیر اعلی نہ بن سکے اس ڈیلر کا الیکشن ؟ اس کا کوئ مطلب ہی نہیں ۔وزیر اعلی بننے کا شوق جایز طریقے سے الیکشن لڑ کر پورا کرے تو ککڑی ہو یاچوزہ قبول ہو گا
 
Last edited:

yankee babu

Senator (1k+ posts)
حالانکہ پورا میک اپ کر کے بن سنور کے آیا تھا وزیر اعلیٰ بننے کے لیے۔
حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے
کبھی خوشبو آنہیں سکتی کاغذ کے پھولوں سے


SHOW MORE