حکومت نے سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف دے دیا

3smokingtaxrelief.jpg

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات اور اتحادی حکومت کی سب سے اہم جماعت کی سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کے لیے کوششوں کے برعکس حکومت نے قیمتی سگریٹ برانڈز کی قابل ٹیکس قیمت کی سطح بلند کرکے اس سیکٹر کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

یہ تبدیلی قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے موقع پر کی گئی۔ اس اقدام سے وہ تمام فوائد بھی زائل ہو گئے جو حکومت سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کر حاصل کرنا چاہتی تھی۔

gcgh.jpg


حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ٹیکس کے نفاذ سے مستثنیٰ رکھنے سے تو معذوری ظاہر کر دی تھی مگر سگریٹوں کی قابل ٹیکس پرائس سلیب (price slabs) میں تبدیلی کے ذریعے سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا ریلیف فراہم کردیا ہے۔

ٹیکس ایبل پرائس سلیب میں یہ تبدیلی عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے 10جون کو نہیں کی گئی۔ بجٹ سے قبل حکومت 1000 سگریٹ پر 5200روپے ایکسائز ڈیوٹی وصول کررہی تھی۔ بجٹ میں حکومت نے ڈیوٹی کی شرح(13.5 فیصد) بڑھاکر 5900 فی ہزار سگریٹ کردی تھی۔

تاہم اس اثر کا تدارک کرنے کے لیے حکومت کچھ قیمتی برانڈز کو بھی نچلی ٹیکس سلیب میں لے آئی ہے، حکومت نے مہنگے برانڈز کے سگریٹ کا تھریشولڈ بھی 5960 فی ہزار سگریٹ سے بڑھاکر 6660 روپے کردیا۔

واضح رہے کہ اگر حکومت مہنگے برانڈز کی قابل ٹیکس قیمت کی حد نہ بڑھاتی تو بہت سے برانڈز جو اب نچلی ٹیکس کیٹیگری میں ہیں وہ اوپری ٹیکس کیٹیگری میں چلے گئے ہوتے جس سے ملک میں سگریٹ نوشی کی بھی حوصلہ شکنی ہوتی۔
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Ganjas and bharwas are masters of kick-backs. Instead of tobacco industries some relief should be given to fertilizers. These bc/mc bharwa family will not let us in peace . The onus is now on the people of Punjab. Freedom or Slavery of pimps not of Royalty.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Mayrum Aurangzaib husband doing business in tobacco industry.. Many Parliamentarian also in tobacco business..Why not give relief to poor??
 

WhiteHorse

Politcal Worker (100+ posts)
all other countries put high tax on cigarettes, its a luxury not a necessity
like come on man what the hack
 

Sarkash

Councller (250+ posts)
These MOFOs and their inter pass property dealers have sold this country for farm houses and money in their off shore accounts.
 
Sponsored Link