خاتون کے ہاں 7 بچوں کی بیک وقت پیدائش، 6 جاں بحق ساتواں وینٹی لیٹر پر

abbotabad-bache212.jpg




خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ایک خاتون کے ہاں 7 بچوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے بعد 6 بچے جن بحق ہوچکے ہیں جب کہ ساتواں بچہ بھی وینٹی لیٹر پر ہے۔

ترجمان ایوب میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہے کہ بچوں کا انتقال کم وزن کے باعث ہوا۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ہمیں کہا گیا تھا کہ 5 بچوں کی حالت تسلی بخش ہے جب کہ 2 بچوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔


والد کے مطابق پیدائش کے ایک دن بعد پہلے بچے کی وفات ہوئی اور تھوڑی دیر بعد ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا اسی رات مزید 3 بچے بھی مرگئے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی ہلاکت کے بعد جب ہم نے شور مچایا تو کہا گیا کہ بچوں کو پمز اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے تاہم تھوڑی دیر بعد کہا گیا کہ دیگر 2 بچوں کو ایبٹ آباد میں ہی ایوب ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

غمزدہ والد نے کہا ہمیں بتایا جائے کہ بچوں کی موت کیسے ہوئی اور جو ایک بچہ زندہ ہے اس کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔ ورنہ یہ اسپتال عملے کی غفلت ہی نظر آ رہی ہے۔

یاد رہے 16 اکتوبر کو بٹگرام کی رہائشی خاتون نے 7 بچوں کو جنم دیا تھا ، جس میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل تھیں ، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون اور تمام بچے صحت مند ہیں، خاتون کی پہلے بھی دو بیٹیاں ہیں۔
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
Odds of surviving very low with this many babies , even with most advanced NICU and neonatology care. All the parents can do is sabr.