دلتوں کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر بھارتی اداکارہ گرفتار

yuvika-chaudhry-2413.jpg


بالی وڈ اداکارہ یوویکا چودھری کو دلتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ہریانہ پولیس نے بالی وڈ اداکارہ یوویکا چودھری کو دلتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر گرفتار کیا اور کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دلت نوجوان کی جانب سے چند ماہ قبل پولیس کو اداکارہ یوویکاچودھری کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ نے دلتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز تبصرہ کیا ہے۔

تاہم عدالت کی جانب سے یوویکا چودھری کی عارضی ضمانت منظور کر لی گئی جس کے بعد اداکارہ کو رہا کردیا گیا۔


عدالت سے عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد اداکارہ کے وکیل کہنا ہے کہ میری کلائنٹ کو تفتیش میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں جس میں اداکارہ نے ایک ویڈیو میں نچلی ذات پر تبصرہ کیا تھا، بعد ازاں عوام کی جانب سے شدید تنقید کے بعد میں معافی مانگ لی تھی۔
 
Advertisement
Sponsored Link